ETV Bharat / state

دہلی: کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر اہم اجلاس

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ 'دہلی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر آج وزارت داخلہ میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس صورتحال میں یہ ضروری ہے کہ تمام ایجنسیاں اور تمام حکومتیں مل کر کام کریں۔'

دہلی: کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر اہم اجلاس
دہلی: کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر اہم اجلاس
author img

By

Published : Nov 15, 2020, 10:17 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر وزیر داخلہ امیت شاہ نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل، وزیراعلی اروند کیجریوال اور وزیر صحت ستیندر جین سمیت متعدد عہدیداروں سے ملاقات کی۔

اجلاس کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ 'اس اجلاس میں بہت سے اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔'

وہیں وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ 'دہلی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر آج وزارت داخلہ میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس صورتحال میں یہ ضروری ہے کہ تمام ایجنسیاں اور تمام حکومتیں مل کر کام کریں۔ میں مرکزی حکومت اور وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اہم اجلاس رکھے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس وقت سب سے بڑا مسئلہ آئی سی یو بیڈز کا ہے۔ کووڈ بیڈ ابھی بھی اچھی خاصی تعداد میں ہیں لیکن آئی سی یو بیڈ کی ضرورت ہے۔ مرکزی حکومت نے آج یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ اگلے 2 دنوں میں ڈی آر ڈی او سنٹر میں 500 آئی سی یو بیڈ دستیاب کردیئے جائیں گے اور آئندہ چند روز میں 250 مزید بیڈز دیے جائیں گے۔'

اس کے علاوہ اجلاس میں یہ بھی ہدایت کی گئی کہ شدید کورونا معاملات میں پلازما عطیہ کرنے اور متاثرہ افراد کو پلازما فراہم کرنے کے لئے بھی ایک پروٹوکول تیار کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.