ETV Bharat / state

Urs of Khwaja Moinuddin Chishti کیجریوال کی چادرخواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ میں پیش کی گئی - Urs of Khwaja Moinuddin Chishti

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر چادر پیش کی۔ساتھ ہی ملک میں امن اور ہم آہنگی کے لیے دعائیں بھی ہوئیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 31, 2023, 8:30 PM IST

نئی دہلی،31جنوری(یو این آئی)صوفی سنت خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 811ویں سالانہ عرس کے موقع پردہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی طرف سے بھیجی گئی چادرمنگل کو خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ اجمیر شریف میں پیش کی گئی۔ وزیر اعلی نے اتوارکو خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ کے لئے دہلی اسٹیٹ عرس کمیٹی کے چیئرمین ایس آئی اسمعیلی کو چادرسونپی تھی،جسے لے کردہلی اسٹیٹ عرس کمیٹی کا وفد آج اجمیرشریف پہنچااور چادر پیش کی۔مسٹر کیجریوال نے اجمیر شریف سے ملک میں آپسی بھائی چارے،امن چین اور ملک کی ترقی کی دعا کی ہے۔

وزیر اعلی نے اپنے پیغام میں کہا، 'ملک بھر میں سماجی بھائی چارے کو فروغ ملنا چاہئے، اس سے ملک مضبوط ہوتا ہے۔خواجہ معین الدین نے یہی پیغام دیاہے۔میری دعا ہے کہ پورے ہندوستان میں رہنے والے لوگوں کی زندگی آسان ہو۔حکومت لوگوں کے لئے کام کرے،لوگوں کی زندگی کو آسان بنائے اور ہندوستان پوری دنیا میں اپنا نام روشن کرے۔ واضح رہے کہ اجمیر شریف کی درگاہ پر 811 واں سالانہ عرس کا سلسلہ جاری ہے۔ خواجہ غریب نوازؒ کے 811 عرس مبارک کے خصوصی موقع پر کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور سونیا گاندھی کی جانب سے چادر پوشی کی گئی تھی۔ کانگریس کے دونوں سنیئر رہنماؤں کی جانب سے عقیدت کی چادر کانگریس اقلیتی محکمہ کے قومی صدر عمران پرتاپگڑھی اور نیشنل کانگریس جنرل سکریٹری اور راجستھان ریاستی انچارج سکھوندر سنگھ رندھاوا لے کر پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Urs In Ajmer Sharif خادمین انجمن نے ملک میں قیام امن و امان کے لئے اجمیر شرہف کی درگاہ پر چادر چڑھائی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.