اروند کیجریوال نے انکی شہادت کو سلام کیا اور کہا کہ ان کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کی اعزازی رقم دی جائے گی۔
کیجریوال نے جمعرات کو ٹوئٹ کرکے امت کی شہادت پر لکھا کہ' امت جی اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کورونا کی اس وبا کے وقت ہم دہلی والوں کی خدمت کرتے رہے۔ وہ خود کورونا سے متاثر ہوگئے اور ہمیں چھوڑ کر چلے گئے۔ ان کی شہادت کو میں دہلی کے تمام لوگوں کی طرف سے سلام کرتا ہوں۔ ان کے کنبہ کو ایک کروڑ روپے کی اعزازی رقم دی جائے گی۔'
امت کی منگل کو موت ہوگئی تھی اور بدھ کو ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔ 31سالہ امت بھارت نگر تھانہ میں تعینات تھے۔
' امت کے کنبہ کو ایک کروڑ کی اعزازی رقم دی جائے گی' - دہلی پولیس کے کانسٹبل امت کی کورونا وائرس سے موت
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی پولیس کے کانسٹبل امت کی کورونا وائرس سے موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔