شمالی مشرقی دہلی کے سیلم پور علاقے میں سنیچر کو رات ساڑھے گیارہ بجے یہ حادثہ پیش آیا۔
واضح رہے کہ سیلم پور فلائی اوور کا سنیچر کو وزیر اعلی اروند کیجریوال نے افتتاح کیا تھا۔
بس میں سوار ڈیفنس کے مارشل انکت نے بتایا کہ گاڑی ویلکم اسٹاپ سے سواری لے کر روانہ ہوئی تھی، وہ بس میں موجود سواریوں کو چیک کر رہا تھا، تبھی تیز آواز کے ساتھ ہی بس رک گئی۔ نیچے اترنے کے بعد دیکھا گیا تو ایک موٹر سائیکل سوار حادثے کا شکار ہوگیا۔
موٹر سائیکل سوار نوجوان خون میں لت پت بس کے نیچے پڑا ہوا تھا، جسے جی ٹی بی ہسپتال لایا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دیا، موٹر سائیکل سوار شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔