ETV Bharat / state

دہلی: جامعہ طلباء پر پولیس کا عتاب، متعدد زخمی - جامعہ طلباء پر پولیس کا عتاب

جامعہ ملیہ اسلامیہ سے نکلنے والے مارچ کے دوران طلباء اور پولیس کے مابین تصادم ہوا، جس میں تقریباً 40 طلبا و طالبات زخمی ہوگئے۔

جامعہ طلباء پر پولیس کا عتاب، متعدد زخمی

author img

By

Published : Feb 10, 2020, 9:42 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 10:07 PM IST

جامعہ کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے جامعہ تا پارلیمنٹ احتجاجی مارچ نکالا گیا تھا لیکن پولیس نے ہولی فیملی ہاسپٹل اوکھلا کے پاس ہی اس مارچ کو روک دیا جس کے بعد طلباء اور پولیس کے مابین تصادم ہوا۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء ہسپتال میں داخل، اسپیشل گراؤنڈ رپورٹ، ویڈیو

اس تصادم میں کئی طلباء زخمی ہوئے جبکہ لڑکیوں کے پوشیدہ مقامات پر حملہ کرنے کے الزامات سامنے آئے، کچھ طلباء نے دعویٰ کیا کہ 'انہوں نے مظاہرہ کے دوران کچھ ایسا پانی محسوس کیا، جس سے سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی۔'

زخمیوں میں نصف تعداد لڑکیوں کی ہے، جنہیں گہری چوٹ آئی ہے۔

زبیر نامی ایک طالب علم نے بتایا کہ 'دوپہر 3 بجے کے بعد پولیس نے خفیہ طریقہ سے انہیں مارنا شروع کیا اور اندر ہی اندر حملہ کر رہے تھے تاکہ کوئی دیکھ نہ پائے جس کی وجہ سے اچانک لوگ بے ہوش ہونے لگے۔'

پولیس کے تشدد کے باعث تقریباً 50 لوگ متاثر ہوئے، ان میں کچھ متاثرین کو انصاری ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا جبکہ سنگین طور پر زخمیوں کو الشفاء ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے الشفاء ہسپتال پہنچ کر معلومات لی تو پتہ چلا کہ '4 طلباء سنگین طور پر زخمی ہے۔'

انسی نامی ایک طالبہ نے بتایا کہ 'لڑکیوں کے پیٹ میں مارا گیا جبکہ ایک دیگر لڑکی جس کا پیٹ کا آپریشن ہوا تھا، اسے پھر سے وہیں چوٹ لگی ہے۔'

انہوں نے مزید بتایا کہ 'ایسا پہلی بار ہوا ہے جب پولیس حفاظتی گھیرے کے اندر کھڑی تھی اور اسٹوڈنٹس کے سامنے تھی اور انہیں جیسے ہی موقع ملا، انہوں نے اندرونی چوٹ پہنچانے کی کوشش کی۔'

مزید ایک طالبہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'انہیں پوشیدہ مقامات پر ڈنڈوں سے مارا گیا، اس بھیڑ میں پتہ نہیں چل رہا تھا کہ کون ہم پر حملہ کر رہا تھا لیکن پولیس نیچے نیچے سے مار رہی تھی۔

طالبہ کے مطابق ہم حیرت زدہ تھے کہ پولیس طاقت کا استعمال نہیں کر رہی ہے پھر بھی بچے بے ہوش ہورہے تھے، ہمیں بعد میں پتہ چلا کہ سب کو اندرونی چوٹ لگی ہے۔

جامعہ طلبہ کمیٹی نے بتایا کہ 'ایک طالب علم کو حراست کے دوران بری طرح پیٹا گیا۔ تاہم حراست میں لیے گئے لوگوں کو فی الحال رہا کر دیا گیا ہے۔'

Intro:جامعہ میں پولیس کا"پراسرار تشدد"، طالبات کو اندرونی چوٹ

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آج پولیس اور طلبہ و طالبات کے درمیان جو تصادم ہوا، اس میں تقریبا 40 طلبہ و طالبات زخمی ہوگئے، پولیس نے لاٹھی چارج نہیں کیا مگر تشدد کے "غیر مرئی طریقے" اپنائے، لڑکیوں کے پوشیدہ مقامات پر حملہ کرنے کے الزامات سامنے آئے، کچھ طلبہ نے دعوی کیا کہ انہوں نے مظاہرہ کے دوران کچھ ایسا پانی محسوس کیا، جس سے اچانک سانسیں رکنے لگیں۔

زخمیوں میں نصف تعداد طالبات کی ہے، جنہیں گہری چوٹ آئی ہے۔ ایک طالب علم زبیر نے بتایا کہ 3 بجے دوپہر کے بعد پولیس نے خفیہ طریقہ سے مارنا شروع کیا، اندر اندر حملہ کر رہے تھے تاکہ کوئی دیکھ نہ پائے، اچانک لوگ بے ہوش ہونے لگے۔ تقریبا 50 لوگ متاثر ہوئے، ان میں کچھ متاثرین کو انصاری ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا، جبکہ سنگین طور پر زخمیوں کو الشفا ہسپتال بھیج دیا گیا۔

Body:ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے الشفا ہسپتال پہنچ کر جانکاری لی تو پتہ چلا کہ 4 طالب علم سنگین طور پر زخمی ہے، ایک طالبہ انسی نے بتایا کہ لڑکیوں کے پیٹ پر مارا گیا، ایک لڑکی جس کا پیٹ میں آپریشن ہوا تھا، اسے پھر سے وہیں چوٹ لگی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے، جب پولیس حفاظتی گھیرے کے اندر کھڑی تھی، اور اسٹوڈینٹ کے سامنے تھی، انہوں جیسے ہی موقع ملا، انہوں نے اندرونی چوٹ پہنچانے کی کوشش کی۔

ایک دوسری طالبہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پوشیدہ مقامات پر ڈنڈوں سے مارا گیا، اس بھیڑ میں پتہ نہیں چل رہا تھا، لیکن پولیس کے لوگ نیچے نیچے سے مار رہے تھے۔ طالبہ کے مطابق ہم حیرت میں تھے کہ پولیس طاقت کا استعمال نہیں کر رہی ہے پھر بھی بچے بے ہوش ہورہے تھے، ہمیں بعد میں پتہ چلا کہ سب کو اندرونی چوٹ لگی ہے۔

Conclusion:جامعہ طلبہ کمیٹی نے بتایا کہ ایک طالب علم کو حراست کے دوران پیٹا گیا اور بری طرح مارا گیا۔ حراست میں لئے گئے لوگوں کو فی الحال رہا کر دیا گیا ہے۔۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 10:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.