ETV Bharat / state

غازی آباد: پولیس اور کسانوں کے مابین تصادم - یوگیندر یادو

فی الحال کسان کثیر تعداد میں ٹریکٹر کے ساتھ لونی بارڈر کے قریب دھرنے پر بیٹھے ہیں اور زور دارمظاہرہ کر رہے ہیں۔ کچھ کسان بیریکیڈ توڑ کر دہلی روانہ ہوگئے ہیں۔

clash between farmers and police in ghaziabad
غازی آباد: پولیس اور کسانوں کے درمیان تصادم
author img

By

Published : Jan 25, 2021, 9:24 PM IST

غازی آباد کے لونی علاقے میں پولیس اور کسانوں کے درمیان تصادم کی خبر ہے۔ معاملہ لونی بارڈر کے قریب کا ہے۔ جب پولیس نے دہلی سہارنپور روڈ پر بڑے ٹریکٹروں میں آنے والے کسانوں کو روکنے کی کوشش کی تو کسانوں نے بیریکیڈ توڑ دیا۔ اس پر پولیس نے اپنی طاقت کا استعمال کیا اور کسانوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن کسان راضی نہیں ہوئے۔

غازی آباد: پولیس اور کسانوں کے مابین تصادم

پولیس نے کسانوں کو بہت سمجھانے کی کوشش کی لیکن کسان راضی نہیں ہوئے اور انہوں نے ٹریکٹر کے ذریعہ بیریکیڈپار کرلیا۔ اس کے بعد صورتحال حساس ہوگئی۔ لونی بارڈر پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ کسانوں نے کچھ بسیں روکنے کی بھی کوشش کی۔

فی الحال کسان کثیر تعداد میں ٹریکٹر کے ساتھ لونی بارڈر کے قریب دھرنے پر بیٹھے ہیں اور بھر پور مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کچھ کسان بیریکیڈ توڑ کر دہلی روانہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کسان رہنما یوگیندر یادو نے دیگر کسان رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کر کے جانکاری دی تھی کہ آئندہ یوم جمہوریہ پر کسان ٹریکٹر ریلی کے ساتھ یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: کسان 26 جنوری کو پریڈ کریں گے: یوگیندر یادو

اسی پیش نظر کسان دہلی کی اور روانہ ہورہے ہیں۔ یہ بھی خبریں آئیں کہ کسانوں نے آج ریہرسل بھی کی۔ اب دیکھنے والی بات ہوگی کہ آئندہ کل یوم جمہوریہ میں کسانوں کی پریڈ کس طرح ہوتی ہے اور کیا منظر ہوگا۔

جب سے کسانوں نے زرعی قوانین کو لے کر احتجاج شروع کیا ہے تب سے اب تک حکومت اور کسانوں کے مابین تقریباً 11 مذاکرات ہوچکے ہیں لیکن کوئی بھی حتمی نتیجہ سامنے نہیں آسکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.