ETV Bharat / state

تنخواہوں سے محروم ملازمین کا احتجاج

author img

By

Published : Jul 10, 2020, 8:05 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کی آزاد پور منڈی میں سول ڈیفینس کے ملازمین نے دہلی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ ان کا الزام ہے کہ دہلی حکومت گزشتہ تین ماہ سے انہیں تنخواہ نہیں دے رہی ہے۔

سول ڈیفنس ملازمین کا احتجاج
سول ڈیفنس ملازمین کا احتجاج

کورونا وبا کے اس بحرانی دور میں اکثر و بیشتر ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی اطلاعات موصول ہوتی رہی ہیں۔

سول ڈیفنس ملازمین کا احتجاج

آج دہلی کی آزاد پور سبزی منڈی میں کام کرنے والے سول ڈیفینس کے لوگ بھی اسی کڑی میں شامل ہوئے ہیں۔ اب ان کا بھی یہی الزام ہے کہ دہلی حکومت گزشتہ تین ماہ سے انہیں تنخواہیں نہیں دے رہی ہے جبکہ ہم لوگ کورونا دور میں بھی صبح 6:00 بجے سے 2:00 بجے تک منڈی میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے ہیں۔

سول ڈیفینس کے لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں حکومت کی طرف سے کورونا انفیکشن سے بچانے کے لئے کسی بھی طرح کے ماسٹر سینیٹائزر نہیں دیئے جاتے ہیں۔ یہاں کے افسران انہیں دیگر کئی طرح کے کام کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ جب کوئی سامان چوری ہو جاتا ہے تو اس کے لئے بھی ہمیں ہی مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے۔ جمعہ کی صبح یہ لوگ آزاد پور سبزی منڈی کے دفتر کے باہر جمع ہوئے اور حکومت سے تین ماہ کی تنخواہ کا مطالبہ کیا اور افسران کا رویہ درست کرنے کی مانگ کی۔ ان کا کہنا ہے کہ افسران کا رویہ انتہائی بے رحمانہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.