ریاست اترپردیش کے آگرہ میں جہاں کورونا جیسی وبا میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے وہیں لگاتار اس وبا کے پیش نظر شہر میں لاپرواہی دیکھی جا رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق آج شہر میں استعمال کئے گئے پی پی ای کٹ کے بیگ میں دو بچے لکڑی بھر کر گھر لے جارہے تھے۔ اس دوران پی ہی ای کٹ کے بیگ میں لکڑی رکھ کر لے جاتے بچوں پر میڈیا اہلکاروں کی نظر پڑی، میڈیا والوں نے جب ان بچوں سے پی پی ای کٹ بیگ کے بارے میں پوچھا تو پتا چلا کہ تھانہ صدر کے تحت آگرہ کینٹ کے ٹینک چوراہا کے قریب قبرستان سے یہ بیگ بچوں کو موصول ہوئی ہے۔ جس کے بعد لکڑی توڑنے گئے بچوں نے اسی بیگ میں لکڑی بھر کر گھر روانہ ہو گئے .
اس تعلق سے جب میڈیا والوں بچوں کے والد سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ بچے لکڑی کاٹنے گئے تھے۔ جہاں انہیں کورونا کٹ کا بیگ ملا، اور بے خبر بچوں نے اسی بیگ میں لکڑی بھر کر گھر لے آئے تھے، جس کے بعد ہم نے بیگ کو نالے میں پھیک دیا ہے۔
لاپرواہی کا یہ معاملہ جیسے ہی میڈیا میں موضوع بحث بنا انتظامیہ الرٹ ہو گئی اور تفتیش شروع کر دی۔
واضح رہے کہ پی پی ای کٹ میں لکڑی بھر کر گھر لے گئے بچے اور ان کے اہل خانہ کا کورونا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے ۔