سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) نے پیر کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔
سی آئی ایس ایف کے مطابق پہلے واقعہ میں جیش پٹیل نامی ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جو فرضی نام سے نیویارک جانے کی کوشش کررہا تھا۔
تفتیش کے دوران سی آئی ایس ایف کے جوانوں نے ایک مسافر کو ویل چیئر پر بیٹھے ہوئے دیکھا گیا۔ مسافر نے کہا کہ وہ جانچ کے دوران کھڑا نہیں ہوسکتا، جبکہ ایسا نہیں تھا بلکہ وہ حکام سے بچنے کی کوشش کررہا تھا۔
سی آئی ایس ایف کے ترجمان نے بتایا کہ سختی کرنے پر اس نے اپنی حقیقی شناخت احمد آباد کے جيش پٹیل کے طور پر بتائی، جسے حراست میں لے کر امیگریشن حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
ایک اور واقعہ میں سی آئی ایس ایف اور انٹیلی جنس ملازمین نے ہوائی اڈے کے ٹرمینل3 میں ایک غیر ملکی شہری کو حراست میں لیا۔ جانچ کے بعد اس کی شناخت افغانستان کے صفی نورزئی کے طور پر کی گئی، جو کوالالمپور سے ہوتے ہوئے پنوم پنے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔
فتیش کے دوران پتہ چلا کہ وہ پاکستان بھی آتا جاتا رہتا ہے، اس کے علاوہ اس کے پاس سے کینیڈا کا پاسپورٹ بھی برآمد کیا گیا۔ اسے دہلی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔