ٹرمنل تین کی عمارت میں کشوک مشین سے بورڈنگ پاس نکال رہے، دو مسافروں کو مشکوک دیکھا گیا جس کے بعد سی آئی ایس ایف نے ان پر نظر رکھیکو ان پر شک ہوا اور شک کی بنا پر دونوں کی امگریشن پروسیس پورا کرنے تک نگرانی کی۔
امگریشن پروسیس پورا کرنے کے بعد دونوں نے ایک دوسرے سے پاسپورٹ تبدیل کرنے لگے، تبھی سی آئی ایس ایف نے انہیں حراست میں لے لیا۔
اسی دوران سی آئی ایس ایف کی دوسری ٹیم نے ایک مسافر کو پکڑا جو کسی دوسرے کا پاسپورٹ دکھا کر سفر کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
پکڑے گئے تینوں مسافروں کی شناخت نمیش کمار چودھری، امت کمار وادھیرا اور چودھری پارتھ الکیش بھائی کے طور پر ہوئی ہے۔ سی آئی ایس ایف نے تینوں مسافروں پر قانونی کاروائی کرنے کے لیے امگریشن اتھارٹی کے حوالے کر دیا۔