قومی دارالحکومت دہلی کے شمالی دہلی کے شاہدرہ علاقہ میں واقع ایم سی ڈی کے تحت چلنے والا سوامی دیانند ہسپتال Swami Dayanand Hospital کے ریزیڈینٹ ڈاکٹروں کی چار ماہ کی بقایہ تنخواہ Four Months Salary Arrears of Doctors کے لیے ہڑتال جاری ہے۔جس کو دیکھتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ نے سخت رخ اپنایا ہے اور 100 ہڑتالی ریزیڈینٹ ڈاکٹروں کونکالنے کا فرمان جاری کیا ہے۔
ہسپتال کے ذریعہ جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ہڑتال کررہے ڈاکٹروں کو فوری طور پر ٹرمنیٹ کیا جاتا ہے اور 4 فروری 2022 کو انٹرویو کی بنیاد پر نئے ڈاکٹروں کی بحالی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:Youth Congress Protest:'بھارتیہ جنتا پارٹی کا نام بدل کر بھارتیہ جاسوس پارٹی رکھا جائے'
یاد رہے کہ میونسپل کارپوریشن کے تحت چلنے والا سوامی دیانند ہسپتال Swami Dayanand Hospital Run by The Municipal Corporation کے ریزیڈینٹ ڈاکٹر اپنے چار ماہ کی بقایہ تنخواہ کے لیے گزشتہ دنوں سے احتجاج کررہے ہیں جس کی وجہ سے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ نے آج تنخواہ جاری کرنے کی بجائے سخت رخ اپناتے ہوئے ہڑتال کررہے ڈاکٹروں کو نکالنے کا سرکلر جاری کیا ہے جس کے بعد عام آدمی پارٹی نے بی جے پی پر حملہ تیز کردیا ہے اور کہا کہ ایم سی ڈی کی زمین کوڑیوں کی قیمت میں فروخت کرنے والی بی جے پی جب ہسپتال کے اسٹاف تنخواہ کا مطالبہ کررہے ہیں تو انہیں نوکری سے نکالا جارہا ہے۔ عام آدمی نے کہا کہ ڈاکٹروں کے پیسے بھی کھاگئی بی جے پی۔ اور اب جب وہ پیسے مانگ رہے ہیں تو انہیں نوکری سے نکالا جارہا ہے۔