ETV Bharat / state

'چین نے ہمت کی چونکہ مودی نے ملک کو کمزور کیا'

کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمان راہل گاندھی نے کہا کہ 'چینیوں نے بھارت میں داخل ہونے اور ہمارے فوجیوں کو مارنے کی ہمت کی تھی کیونکہ نریندر مودی حکومت نے اپنی ملک دشمن پالیسیوں اور اقدامات سے ہمارے ملک کو کمزور کر دیا ہے جس کی تازہ ترین مثال زرعی قانون ہے۔'

raga
raga
author img

By

Published : Oct 6, 2020, 4:27 AM IST

راہل گاندھی نے کہا کہ 'چین نے محسوس کیا کہ مودی نے بھارت کو کمزور کر دیا ہے اور اس نے ہماری زمین کے 1200 کلومیٹر علاقے پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔'

راہل نے کہا کہ 'وزیر اعظم نے اس ملک کی کمر توڑ دی ہے، جس کی معاشی نمو ڈاکٹر منموہن سنگھ کے دور میں 9 فیصد تھی وہ آج منفی 24 فیصد ہو گئی ہے۔'

مودی پر اپنے سرمایہ دار اور صنعت کار دوستوں کی مدد کے لیے ملک کو برباد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے راہل نے کہا کہ 'ہندوستان پیچھے کی طرف جارہا ہے جسے چینیوں نے دیکھا تھا۔'

راہل نے سوال کیا کہ 'چین کیوں ہمارے علاقے میں داخل ہونے کی ہمت کرے گا؟ اگر مودی کے دعوے کے مطابق چینی ہندوستان میں داخل نہیں ہوئے تو وہ ہمارے 20 فوجیوں کو کیسے مار سکتے ہیں؟ جو ایل اے سی پر ہماری طرف تھے؟

راہل گاندھی نے کہا کہ 'اگر مودی کو کسانوں اور غریبوں کی طاقت کا احساس نہیں ہوتا ہے تو ہم مل کر انہیں یہ طاقت دکھائیں گے۔'

انہوں نے کہا کہ 'وہ مرکز میں بی جے پی حکومت سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کارپوریٹ ہاؤسز کے ذریعہ میڈیا پر قابو پانے اور اس طرح کی تمام تر آوازوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر مودی حکومت پر تنقد کی۔'

راہل نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کے ساتھ ریاست میں اپنی 'کھیتی بچاؤ یاترا ' کے دوران ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.