زرعی قوانین کے خلاف نوئیڈا کے چلہ بارڈر پر مظاہرہ کر رہے کسانوں نے پولیس سے مذاکرات کے بعد اکشر دھام سے نوئیڈا آنے والی شاہراہ کو کھول دیا ہے۔ جس سے دہلی سے نوئیڈا آنے والوں کو بڑی راحت ملی ہے۔
دراصل دہلی سے دہلی سے نوئیڈا آنے والی شاہراہ کو کسانوں نے بند کر رکھا تھا۔
نوئیڈا پولیس چلہ سرحدی شاہراہ کو کھلوانے کے لئے کسان رہنماؤں سے مذاکرات کر رہی تھی، جس میں اسے کامیابی ملی ہے۔ اب دہلی سے نوئیڈا سیکٹر 14 ہوتے ہوئے عوام یمنا ایکسپریس وے و دیگر مقامات تک آسانی سے پہنچ سکتی ہے۔
وہیں کسانوں کا کہنا ہے کہ 'ان کا مقصد عوام کو پریشان کرنا نہیں ہے لیکن زرعی قوانین کے خلاف تحریک اور احتجاج سے دست بردار نہیں ہوں گے۔'
کسانوں کا کہنا ہے کہ جو بھی فیصلہ ہوگا وہ مہا پنچایت کے بعد ہوگا۔ احتجاج کا طریقہ کار کیا ہوگا اس کے لئے عمل تیار کیا جائےگا۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ 'کسی بھی صورتحال میں پیچھے نہیں ہٹا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کی تجاویز ناقابل قبول، احتجاج میں شدت لانے کا کسان تنظیموں کا فیصلہ
دوسری طرف 'دلت پریرنا استھل' پر بھارتیہ کسان یونین لوک شکتی کا احتجاجی مظاہرہ آج بھی جاری ہے اور کسانوں کی ایک بڑی تعداد وہاں موجود ہے۔
واضح رہے کہ چلہ بورڈر پر سکیورٹی اہلکار کی تعداد بھی بڑھائی جا رہی ہے۔