دہلی کے وزیر اروند کیجریوال نے منگل کے روز وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد کہا کہ وزیر اعظم سے دہلی تشدد اور کوروناوائرس پر بات ہوئی۔
اس دوران کیجریوال نے کہا کہ دہلی تشدد میں کسی بھی پارٹی کے لوگ زمہ دار ہوں، ان پر سخت کارروائی ہونی چاہیئے۔ کسی شخص خاص کا اس میں ذکر نہیں ہوا۔
کیجریوال نے دہلی پولیس پر سوال اٹھایا کہ اگر شمال۔ مشرقہ دہلی میں پولیس پہلے دو دن 23 اور 24 فروری کو مستعدی دکھاتی تو ان لوگوں کی جان نہیں جاتی۔ اتوار کی رات یکم مارچ کو جس طرح دہلی میں فساد ہونے کی افواہ پھیلی اور پولیس نے جو کردار ادا کیا، ایسا کردار اگر فساد کے دوران نبھاتی تو یہ حشر نہیں ہوتا۔
ساتھ ہی انہوں نے کوروناوائرس کو لیکر انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، دہلی میں پہلا معاملہ سامنے آچکا ہے۔
وزیر اعلیٰ کیجریوال نے اس ملاقات کو رسمی ملاقات بتایا۔