جسٹس آر بھانومتی،جسٹس اے ایس بوپنا اورجسٹس ریشی کیش رائے کی بینچ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی)کی جانب سے پیش سالیسیٹر جنرل تشار مہتا کی دلیلیں پوری ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔
چدمبرم کی جانب سے سینئر وکیل کپِل سبل اور ابھیشیک منو سنگھوی نے کل دن بھر بحث کی تھی، اس کے بعد مہتا نے آج دلیلیں پوری کیں چدمبرم نے دہلی ہائی کورٹ کے ذریعہ 15نومبر کو ضمانت عرضی خارج کئے جانے کےخلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔