ETV Bharat / state

دہلی: مرغ کی قیمت میں زبردست گراوٹ - رغے کی قیمت می زبردست گراوٹ

دہلی و این سی آر میں نوراتری کا تہوار شروع ہونے کے ساتھ ہی مرغ کی قیمت میں زبردست گراوٹ درج کی گئی۔

دہلی: مرغ کی قیمت میں زبردست گراوٹ
دہلی: مرغ کی قیمت میں زبردست گراوٹ
author img

By

Published : Oct 9, 2021, 12:27 PM IST

نوراتری کا تہوار شروع ہونے کے ساتھ ہی دہلی و این سی آر میں مرغ کی قیمت میں زبردست گراوٹ درج کی جارہی ہے۔ چکن کے شوقین کے لیے راحت بھری خبر ہے جبکہ مرغ کا کاروبار کرنے والوں کے لیے پریشانی ہے۔

اطلاع کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے دہلی این سی آر میں چکن کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ درج کی جارہی ہے۔ ملک کی سب سے بڑی غازی پور چکن منڈی میں مرغا 85 روپےفی کلو فروخت ہورہا ہے۔گزشتہ کچھ دنوں کے دوران ہی غازی پور منڈ میں مرغا 30 روپے کلو تک سستا ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے مرغا کا کاروبار کرنے والے تاجر کافی پریشان ہیں۔

ایسا اس لیے ہوا ہے کہ نوراتری کے تہوار شروع ہونے کی وجہ سے مرغ کی سپلائی کم ہوگئی ہے۔غازی پور مرغا منڈی سے دہلی این سی آر کے علاوہ اس سے متصل صوبوں میں روزانہ پانچ لاکھ مرغوں کی سپلائی ہوتی ہے۔ وہیں یہ تعداد اب گھٹ کر آدھی پر آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی میٹرو میں نوکری دلانے کے نام پر جعلی ویب سائٹ سے ٹھگی

فی الحال غازی پور میں مرغا 85 روپے کلو تک فروخت ہورہا ہے۔ یہی حالت دہلی سے متصل ریاست اترپردیش اور ہریانہ کی بھی ہے یہاں بھی مرغا 70 سے 90 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔ تاجر بتاتے ہیں کہ نوراتری شروع ہونے پر مرغ کی قیمت میں گراوٹ آتی ہے، ایسا ہر سال ہوتا ہے۔اگلے کچھ دنوں میں یہ ریٹ اور بھی گرسکتے ہیں۔ لیکن نوراتر ختم ہونے پر اس کی قیمت دوبارہ بڑھ سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.