ETV Bharat / state

دہلی: دھوکہ دہی کرنے والا ڈرائیور گرفتار

author img

By

Published : Mar 13, 2020, 10:53 AM IST

پی سی آر نے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر مسافروں سے دھوکہ دہی کرنے والے ایک ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔ اس شخص نے ایک مسافر کو ٹرمینل تھری سے ون تک لے جانے کے لیے تین ہزار روپے لیے تھے۔

دھوکہ دہی کرنے والا ڈرائیور گرفتار
دھوکہ دہی کرنے والا ڈرائیور گرفتار

ڈی سی پی شرت سنہا کے مطابق 'پی سی آر وین میں تعینات حولدار دھننجے کمار، کانسٹیبل روی اور بلجیت ائیرپورٹ ٹرمینل ون کے قریب تعینات تھے۔ اسی دوران اڑیسہ کا رہائشی راجو منج اس کے پاس پہنچا۔ راجو منج نے بتایا کہ ایک ٹیکسی ڈرائیور نے اسے دھوکہ دیا، ٹیکسی ڈرائیور نے ائیرپورٹ ٹرمینل 3 سے ٹرمینل ایک تک 3000 روپے لے لیے۔

دھوکہ دہی کرنے والا ڈرائیور گرفتار

ملزم ٹیکسی ڈرائیور کی تلاش میں پی سی آر نے دوپہر کو اس کی گاڑی کو دیکھا۔ اس نے ڈرائیور کو ٹیکسی روکنے کا اشارہ کیا لیکن پی سی آر کے اشارے کے باوجود اس نے تیز رفتاری سے بھاگنا شروع کردیا۔ پیچھا کرنے کے بعد پی سی آر نے ٹیکسی پکڑی۔

ملزم ٹیکسی ڈرائیور کی شناخت پالم کے رہائشی جوبن گپتا کے نام سے ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں گھریلو ایئر پورٹ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی اور ملزم کو ان کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار کیا گیا جوبن گپتا اس سے قبل بھی وہ مجرمانہ واقعات میں ملوث رہا ہے۔ پولیس اس کے ذریعہ پیش آنے والے دیگر واقعات پر پوچھ گچھ کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.