ETV Bharat / state

'ایل اے سی پر کسی بھی طرح کی تبدیلی قابل قبول نہیں' - ایل اے سی پر جوں کی توں حالت

جے شنکر نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں پُرامن ماحول نے بھارت اور چین کے درمیان دیگر شعبوں میں تال میل کو بڑھانے کے لیے بنیاد فراہم کرایا لیکن وباء کے پھیلنے کے بعد تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔

'ایل اے سی پر کسی بھی طرح کی تبدیلی قابل قبول نہیں'

author img

By

Published : Nov 1, 2020, 9:21 AM IST

بھارت ۔ چین سرحدی تنازع کے درمیان وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے گزشتہ سنیچر کو کہا کہ بھارت اور چین کے درمیان تعلقات 'سنگین تناؤ' میں ہیں اور تعلقات میں معمول کے مطابق صورتحال بحال کرنے کے لیے گزشتہ چند برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ 'ایل اے سی پر جوں کی توں حالت میں تبدیلی کی کوئی بھی یکطرفہ کوشش 'ناقابل قبول' ہے۔'

جے شنکر نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں پُرامن ماحول نے بھارت اور چین کے درمیان دیگر شعبوں میں تال میل کو بڑھانے کے لیے بنیاد فراہم کرایا لیکن وباء کے پھیلنے کے بعد تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ 'بھارت اور چین کے تعلقات میں معمول کے مطابق صورتحال بحال کرنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں کا پوری ایمانداری کے ساتھ احترام کیا جانا چاہیے جہاں تک ایل اے سی کی بات ہے، یکطرفہ طریقے سے جوں کی توں حالت کو بدلنے کی کوئی بھی کوشش ناقابل قبول ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: پونچھ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی

واضح رہے کہ بھارت اور چین کے درمیان گزشتہ پانچ مہینے سے بھی زائد عرصے سے مشرقی لداخ میں سرحد پر کشیدہ صورتحال ہے جس سے تعلقات میں تلخی آئی ہے۔ دونوں فریق کے درمیان سیاسی اور فوجی سطح پر کئی دور کی بات چیت ہو چکی ہے لیکن تنازع ختم نہیں ہو سکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.