چندر شیکھر آزاد نے این پی آر کا دفاع کرنے والوں پر جھوٹ کو پھیلانے کا الزام عائد کیا، اس جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔
وی او اول بھیم آرمی چیف اور نوجوان دلت لیڈر چندر شیکھر آزاد ان دنوں مہاراشٹر کے دورے پر ہیں ۔ ایک روزہ دورے پر اورنگ آباد پہنچے چندر شیکھر آزاد نے اورنگ آباد میں پیدل مارچ کیا بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے کی گپلوشی کی اور شاہین باغ پہنچ کر جلسہ عام سے خطاب کیا۔
خطاب میں بھیم آرمی چیف نے سی ڈبل اے، این پی آر اور این آر سی کے خلاف جاری تحریک کو انقلاب سے تعبیر کیا اور حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ اس تحریک کو سبوتاژ کرنے کے لیے مختلف ہتھکنڈے اپنا رہی ہے لیکن یہ مہم سی ڈبل اے کی واپسی تک ختم ہونے والی نہیں ، چندر شیکھر آزاد نے شہریت ترمیمی قانون، این پی آر اور این آر سی کے تعلق سے کچھ یوں روشنی ڈالی ۔
چیف، اترپردیش وی اودوم اورنگ آباد کے شاہین باغ میں بھری دوپہر کے وقت بھیم آرمی چیف کو سننے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔
اس موقع پر چندر شیکھر آزاد نے این پی آر کا دفاع کرنے والی ریاستی حکومت کے موقف کو گمراہ کن قرار دیا اور الزام عائد کیا کہ این پی آر کے حق میں بولنے والے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں، لیکن عوام اب بیدار ہوچکی ہیں اور عوام اسے قطعی قبول نہیں کرے گی۔
اس موقع پر شاہین باغ انتظامیہ کمیٹی نے بھیم آرمی چیف کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔
کنوینر، شاہین باغ انتظامیہ کمیٹی، اورنگ آباد وی او سوم اپنے مختصر خطاب میں بھیم آرمی چیف نے آئین ہند کی تمہید کا شرکا کوحلف دلوایا۔ خطاب کے اختتام پر بھیم آرمی چیف نے احتجاجی دھرنے پر بیٹھیں خواتین سے ملاقات کیں اور انھیں اپنے موقف پر ثابت قدم رہنے کی اپیل کی۔