ETV Bharat / state

سی جی ایچ ایس پینل والے ہسپتالوں میں کورونا علاج کی سہولت - سی جی ایچ ایس

مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے بدھ کو جاری ایک حکم میں واضح کیا ہے کہ تمام سی جی ایچ ایس پینل والے ہسپتالوں میں سی جی ایچ ایس مستفیدین کو کورونا علاج کی سہولت ملے گی اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے ہسپتالوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

CGHS beneficiaries to get treatment at empanelled COVID-19 hospitals
سی جی ایچ ایس پینل والے ہسپتالوں میں کورونا علاج کی سہولت
author img

By

Published : Jun 10, 2020, 10:39 PM IST

وزارت نے سی جی ایچ ایس کے تحت پینل والے نجی ہسپتالوں / تشخیصی مراکز میں علاج کی سہولت حاصل کرنے میں ہو نے والی مشکلات کو دیکھتے ہوئے سی جی ایچ ایس کے تحت پینل والے تمام صحت کی خدمات تنظیموں (ایچ سی او) کو اس ضمن میں حکم جاری کیا ہے۔

حکم کے مطابق، تمام سی جی ایچ ایس کے تحت پینل والے ہسپتال، جنہیں ریاستی حکومتوں کی طرف سے کووڈ-ہسپتالوں کے طور پرنوٹیفائڈ کیا گیا ہے، کووڈ سے متعلق تمام علاج کے لئے سی جی ایچ ایس کے معیار کے مطابق سی جی ایچ ایس کے مستفیدین کو علاج کی سہولت فراہم کریں گے۔ اسی طرح یہ بھی ہدایت کی ہے کہ تمام سی جی ایچ ایس پینل والے ہسپتال، جنہیں کووڈ ہسپتالوں کے طور پر نوٹیفائی نہیں کیا گیا ہے، وہ سی جی ایچ ایس مستفیدین کو علاج کی سہولت دینے / بھرتی کرنے سے انکار نہیں کریں گے اور دیگر تمام علاج کے لئے سی جی ایچ ایس کے معیار کے مطابق ہی فیس لیں گے۔ ان ہدایات کی خلاف ورزی کئے جانے کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.