ETV Bharat / state

Honoring Indian Women's Junior Handball Team: انڈین ویمن جونیئر ہینڈ بال ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 19, 2022, 7:53 PM IST

قزاقستان کے شہر الماتی میں میں 7 سے 14 مارچ تک منعقد ہونے والی 16 ویں جونیئر خواتین ہینڈ بال چیمپئن شپ میں جونئیر ٹیم نے طلائی تمغہ جیت کر نہ صرف بھارتی پرچم لہرایا، بلکہ سلووینیا میں منعقد ہونے والی آئندہ 23 ویں خواتین کی جونیئر ورلڈ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔ Ceremony in Honor of the Indian Women's Junior Handball Team

انڈین ویمن جونیئر ہینڈ بال ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

بھارتی ہینڈ بال کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔ بھارتی لڑکیوں کو ان کی واپسی کے بعد آج نئی دہلی کے کرنال سنگھ اسٹیڈیم میں اعزاز سے نوازا گیا۔ ہینڈ بال فیڈریشن آف انڈیا کے زیراہتمام منعقدہ اس تقریب میں مہمان خصوصی انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل راجیو مہتا نے ان کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنا کر ان کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔ Ceremony in Honor of the Indian Women's Junior Handball Team

مہمان خصوصی راجیو مہتا نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ بھارتی ٹیم نے چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا کی بہترین جونیئر ٹیموں سے سخت مقابلہ کیا۔ مجھے یقین ہے کہ مستقبل قریب میں آپ کی کارکردگی میں مزید بہتر ہو گی اور آپ عالمی سطح پر بھی غلبہ حاصل کریں گے۔

اس موقع پر انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے خزانچی ڈاکٹر آنندیشور پانڈے، ہینڈ بال فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اے جگن موہن راؤ، جنرل سکریٹری ڈاکٹر تیجراج سنگھ، ایگزیکٹیو ممبر سواتی شکلا اور دیگر کھیلوں کے شائقین نے آنے والے ورلڈ جونیئر کے لیے بھارتی ٹیم کو نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان سب نے ٹیم کے کوچ سچن چودھری اور ڈاکٹر سنیل کمار کے ساتھ ساتھ منیجر للت کمار کلال کو بھی مبارکباد دی۔

بھارتی ٹیم نے اپنے آخری لیگ میچ میں تھائی لینڈ کو 41-18 سے شکست دے کر سب سے زیادہ 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہنے کے بعد طلائی تمغہ جیتا۔ 9گول کرنے والی کپتان پرینکا ٹھاکر کو بہترین رائٹ ونگر قرار دیا گیا۔ اس کے ساتھ بھارت کی چیتنا شرما کو بہترین گول کیپر اور بھاونا شرما کو ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.