ETV Bharat / state

'قومی شہری اندراج بل قابل تشویش'

معروف محقق و سماجی کارکن ہرش مندر نے وزیر داخلہ کے قومی شہری انداج بل کے متعلق دیے گئے حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بِل ملک کی سالمیت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

'قومی شہری اندراج بل قابل تشویش'
author img

By

Published : Jul 18, 2019, 8:17 PM IST

واضح رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں اپنے خطاب کے دوران دعویٰ کیا کہ قومی شہری انداج بل کو لاگو کیا جائے گا جو غیر قانونی مہاجروں کی تحقیات کرنے اور بعد ازاں انہیں ملک سے بے دخل کرنے میں مدد کرے گی۔

'قومی شہری اندراج بل قابل تشویش'

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ہرش مندر نے کہا کہ اس بل سے بھارت کی تہذیب اور سالمیت کو خطرہ ہو سکتا ہے کیوںکہ اس بل سے ایک مخصوص طبقے کو نشانہ بنا جا رہا ہے اور اس طبقے کے افراد ملک کے ہر کونے میں قیام پذیر ہیں۔

سماجی کارکن نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں 164 افراد کو آسام سے بے دخل کرکے بنگلہ دیش کا رخ کروایا گیا اور وہاں انہیں مشکل مرحلوں سے گزرنا پڑا ہے۔

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ امور نیتیہ نند رائے نے بدھ کے روز ایوان کو آگاہ کیا کہ قومی انداج برائے شہری (این آر سی) بل کو فی الوقت نافذ نہیں کیا جائے گا، کیوںکہ حکومت کچھ حقیقی شہریوں کو ایسے چھوڑنے پر مجبور نہیں کرنا چاہتی ہے اور ساتھ ہی غیر قانونی مہاجروں کو بھی ملک سے باہر کا راستہ دکھانے کی کوشش میں ہے۔

خیال رہے کہ حکومت کی طرف سے یہ بیان تب آیا جب سپریم کورٹ نے مرکزی اور آسام حکومت کی این آر سی بل سے متعلق درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.