ETV Bharat / state

مہاراشٹر، گوا، گجرات، چنڈی گڑھ کے لیے الیکٹرک بسوں کی خرید کو منظوری

مرکزی حکومت نے مہاراشٹر، گوا، گجرات اور چنڈی گڑھ کے لیے 670 بسوں کی خریداری کو منظوری دے دی ہے۔

author img

By

Published : Sep 25, 2020, 8:45 PM IST

centre sanctions 670 electric buses, 241 charging stations under phase II of fame india scheme
مہاراشٹر، گوا، گجرات، چنڈی گڑھ کے لیے الیکٹرک بسوں کی خرید کو منظوری

الیکٹرک ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے ذریعہ شروع کی گئی فیم اسکیم کے دوسرے مرحلے میں ان بسوں کی خریداری کے لیے منظوری فراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش، تمل ناڈو، کیرلہ، گجرات اور پورٹ بلیئر میں 241 چارجنگ اسٹیشنوں کو بھی منظوری دی گئی ہے۔

وزیر ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی پرکاش جاوڈیکر نے جمعہ کو بتایا کہ یہ فیصلہ جیواشم ایندھن پر انحصار اور گاڑیوں سے ہونے والے اخراج کو کم کرنے کے حکومت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

جن 670 نئی الیکٹرک بسوں کو منظوری دی گئی ہے ان میں گوا کے لیے 100 بسیں، مہاراشٹر کے لیے 240، گجرات کے لیے 250 اور چنڈی گڑھ کے لیے 80 بسیں منظور کی گئی ہیں۔

فیم اسکیم کو دوسرا مرحلہ یکم اپریل 2019 میں شروع ہوا تھا جس کے لیے مرکزی حکومت 10 ہزار کروڑ روپے دے رہی ہے۔ دوسرا مرحلہ تین برس کے لیے ہوگا۔ اس میں عوامی گاڑیوں کے بیڑے میں الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد بڑھانے پر زور دیا جارہا ہے۔

فیم کے پہلے مرحلہ میں 2,80,987 ہائی بریڈ اور الیکٹرک بسوں کی خریداری کو حکومت نے حمایت فراہم کی۔ اس میں حکومت نے 359 کروڑ روپے کی مدد کی تھی۔ یہ مرحلہ 31 مارچ 2019 تک چلا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.