ETV Bharat / state

'کیرالہ میں ہتھنی کی موت کے قصورواروں کو سزا ملے گی' - Union Minister Prakash Javadekar

جنگلات و ماحولیات کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کیرالہ میں ایک حاملہ ہتھنی کو جان سے مار ڈالنے کے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے قاتلوں کو پکڑنے کے لیے حکومت کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

'کیرالہ میں ہتھنی کی موت کے قصورواروں کو سزا ملے گی'

author img

By

Published : Jun 4, 2020, 2:30 PM IST

جنگلات و ماحولیات کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے جمعرات کو یہاں ٹوئیٹ کرکے کہا کہ 'مرکزی حکومت نے کیرالہ کے ملا پورم میں اس ہتھنی کی موت کے واقعہ کو سنجیدگی سے لیا ہے اور مرکزی حکومت نے اس کی جانچ کرواکر قاتل کو سخت سے سخت سزا دلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'یہ بھارتی ثقافت نہیں ہے کہ پٹاخے سے کسی جانور کو مار دیا جائے۔
غور طلب ہے کہ اس ہتھنی کی موت کی تحقیقات کا فیصلہ کیرالہ حکومت نے کیا ہے اور کل سے اب تک سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی کافی مذمت ہوئی ہے اور لوگوں نے اس کے مجرم کو فوری طور پر گرفتار کرنے اور سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.