نئی دہلی: ملک بھر میں کووڈ کے نئے ویرینٹ اومیکرون Omicron in India کے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان مرکزی وزارت داخلہ Ministry of Home Affairs نے کووڈ سے متعلق پروٹوکول اور رہنما خطوط پر عمل آوری کی مدت 31 جنوری تک بڑھا دی ہے اور تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں سے کہا ہے کہ اس پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔
مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا نے پیر کو تمام ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، وزارتوں اور محکموں کو ایک خط لکھ کر اس سلسلے میں احکامات جاری کیے ہیں۔ یہ حکم ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔
جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی Prime Minister Narendra Modi کی طرف سے ملک بھر میں کووڈ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد جاری Omicron in India کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کووڈ وائرس کی صورتحال کے مطابق بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے مقامی سطح پر ضروری پابندیاں عائد کرنی چاہئیں۔ سماجی دوری کو یقینی بنانے کے لیے ضرورت کے مطابق دفعہ 144 نافذ کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو ملک کے مختلف حصوں میں کووڈ 19 سے نمٹنے کے لیے جامع احتیاطی تدابیر کو نافذ کرنے اور نئے ویرینٹ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد وسیع پیمانہ پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا تھا اور ان ہی اقدامات کے نفاذ کو اب 31 جنوری تک بڑھایا جارہا ہے۔
بھلا نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں سے کہا ہے کہ وہ ان اقدامات اور رہنما خطوط کو پورے ملک میں سختی سے نافذ کریں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کی دفعہ 51 تا 60 اور تعزیرات ہند کی دفعہ 188 اور دیگر قانونی دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی