ETV Bharat / state

مزید 43 چینی ایپز پر پابندی - Centre bans 43 more apps

مرکزی حکومت کی جانب چینی ایپز پر پابندی عائد کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آج مزید 43 ایپز پر پابندی عائد کردی گئی۔

Centre bans 43 more apps for users in India
مرکزی حکومت نے مزید 43 ایپز پر پابندی عائد کردی
author img

By

Published : Nov 24, 2020, 6:49 PM IST

بھارت نے آج مزید 43 چینی ایپز پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی حکومت نے انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کے 69 اے سیکشن کے تحت ایپز پر پابندی لگادی۔

Centre bans 43 more apps for users in India
مرکزی حکومت نے مزید 43 ایپز پر پابندی عائد کردی

سرکاری عہدیداروں کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹکنالوجی نے وزارت داخلہ کے سائبر کرائم کوآرڈینیشن سنٹر کو موصول رپورٹ کی بنیاد پر 43 ایپز پر پابندی عائد کردی۔

آئی ٹی وزرات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی خود مختاری اور سالمیت کے خطرہ، بھارت کے تحفظ و حفاظت اور عوامی مفاد کےلیے ان ایپز پر پابندی عائد کی گئی۔

قبل ازیں 29 جون کو مرکزی حکومت نے 59 چینی ایپس پر امتناع عائد کرتے ہوئے کہاتھا کہ وہ ملک کے مجموعی مفادات کے لیے نقصاندہ ثابت ہوسکتے ہیں جبکہ 2 ستمبر کو مزید 118 ایپز پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ موجودہ مرکزی حکومت اعلان کے مطابق مزید 43 ایپز کو جن میں زیادہ تر ’ڈیٹنگ ایپز‘ ہیں پر پابندی عائد کردی گئی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.