ETV Bharat / state

اڑیسہ، کرناٹک اور ہماچل پردیش کو ہزاروں کروڑ کی مدد - اڈیشہ ، کرناٹک اورہماچل پردیش سیلاب نیوز

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک اعلی سطحی میٹنگ میں خشک سالی،تودے گرنے ،اولے گرنے اور گردابی طوفان سے متاثر تین ریاستوں کو 4432کروڑ روپے کی مدد منظور کی ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ
author img

By

Published : Aug 20, 2019, 3:25 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 4:12 PM IST

کمیٹی نے یہ رقم نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے فنڈ سے جاری کی ہے۔اس میں سے 3338.22کروڑ روپے گردابی طوفان فانی سے متاثراڈیشہ،خشک سالی سے متاثر کرناٹک کےلئے 1029.39کروڑ اور اولے اور برفباری سے متاثرہماچل پردیش کےلئے 64.49کروڑ روپے جاری کئے جائیں گے۔

میٹنگ میں شاہ کے علاوہ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن ،وزیر زراعت نریندرسنگھ تومر نے حصہ لیا۔اس کےعلاوہ داخلہ،خزانہ اور زراعت کی وزارتوں کے ساتھ ساتھ نیتی آیوگ کے سینیئر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

یہ رقم نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے فنڈ سے پہلے ہی جاری کی جاچکی رقم کے علاوہ ہے۔

قدرتی آفات کے بعد ریاستوں کی اپیل پر بھیجی جانے والی بین وزارتی ٹیموں سے جڑے معاملوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ اب شدید قدرتی آفات کے بعد مرکزی ٹیم کی فوراً تشکیل کی جائےگی،جو متاثرہ ریاستوں کی حالت جائزہ لے گی اور اپنی رپورٹ پیش کرےگی۔اس فیصلہ کے پیش نظر سیلاب متاثرہ ریاستوں آسام،میگھالیہ ،بہار،اتراکھنڈ،ہماچل پردیش،گجرات،راجستھان،مہاراشٹر،کرناٹک،کیرالہ اور تریپورہ کےلئےمرکزی ٹیمیں تشکیل کی جائیں گی۔

میٹنگ میں سیلاب متاثرہ ان ریاستوں کی حالت کا جائزہ لیاگیا اور مختلف ایجنسیوں کو لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت دی گئی۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 4:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.