ETV Bharat / state

Supreme Court New Judges کیرالہ اور تلنگانہ کے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے جج مقرر - supreme court new judges

صدر جمہوریہ نے کالجیم کی سفارش پر جسٹس اجول بھوئیاں اور جسٹس ایس وینکٹنرائن بھٹی کی سپریم کورٹ کے جج کے طور پر تقرری کو منظوری دی ہے۔

کیرالہ اور تلنگانہ کے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے جج مقرر

author img

By

Published : Jul 13, 2023, 9:06 AM IST

نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اجول بھوئیاں اور کیرالہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس وینکٹنرائن بھٹی کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا ہے۔ مرکزی وزیر قانون وانصاف ارجن رام میگھوال نے بدھ کے روز ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔

سپریم کورٹ کے کالجیم نے 5 جولائی کو جسٹس بھوئیاں اور جسٹس بھٹی کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی دینے کی سفارش کی تھی۔ سپریم کورٹ میں ججوں کی تقرری کی سفارش کرنے کا فیصلہ 5 جولائی 2023 کو چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں جسٹس سنجے کشن کول، جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس سوریہ کانت پر مشتمل ایک میٹنگ میں کیا گیا تھا۔ صدر جمہوریہ نے کالجیم کی سفارش پر دونوں ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔

جسٹس بھوئیاں کون ہیں؟

2 اگست 1964 کو پیدا ہوئے جسٹس بھوئیاں کی 17 اکتوبر 2011 کو گوہاٹی ہائی کورٹ کے جج کے طور پر تقرری کی گئی تھی اور وہ گوہاٹی ہائی کورٹ کے سب سے سینئر جج رہے ہیں۔ وہ 28 جون 2022 سے تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ہائی کورٹ کے جج کے طور پر اپنے طویل عرصے کے دوران جسٹس بھوئیاں کو قانون کے مختلف شعبوں میں کافی تجربہ ہے۔ وہ بمبئی ہائی کورٹ کے جج کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور ٹیکس سمیت کئی معاملات کو نمٹا چکے ہیں۔کالجیم نے کہا کہ ان کے فیصلوں میں قانون اور انصاف سے متعلق مسائل کی ایک وسیع رینج کا احاطہ کیا گیا ہے۔

جسٹس بھٹی کون ہیں؟

جسٹس بھٹی 6 مئی 1962 کو پیدا ہوئے۔ ان کی 12 اپریل 2013 کو آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے جج کے طور پر تقرری کی گئی تھی اور وہ آندھرا پردیش ہائی کورٹ میں سب سے سینئر جج رہے ہیں۔ کالجیم نے کہا کہ اگست 2022 سے آندھرا پردیش ہائی کورٹ کی سپریم کورٹ بنچ میں کوئی نمائندگی نہیں ہے۔ جسٹس بھٹی کا مارچ 2019 میں کیرالہ ہائی کورٹ میں تبادلہ کیا گیا تھا اور وہ 1 جون 2023 سے وہاں چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آندھرا پردیش کی ہائی کورٹ کے جج اور بعد میں کیرالہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر اپنے طویل تجربے کے دوران، جسٹس بھٹی نے قانون کی مختلف شاخوں میں وسیع تجربہ حاصل کیا۔

یو این آئی مع مشمولات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.