ETV Bharat / state

یکم فروری سے کھلیں گے سینما ہال، جان لیں یہ ضوابط - ٹچ فری موڈ میں ہینڈ سینیٹائزر رکھنا لازمی

وزارت کے ایس او پی کے مطابق ہال، ویٹنگ رومز، کامن ایریا اور سینما ہال تھیٹروں کے باہر لوگوں کے درمیان ہمیشہ 6 فٹ کا جسمانی فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا۔ ہال کے اندر داخل ہونے والے افراد کو پورے وقت کے لیے فیس کور شیلڈ یا ماسک پہننا ہوگا۔

Centre allows full occupancy in cinema halls from February 1, issues new guidelines
یکم فروری سے کھلیں گے سینما ہال، جان لیں یہ ضوابط
author img

By

Published : Jan 31, 2021, 1:47 PM IST

وزارت اطلاعات و نشریات نے مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے سنیما ہال کو زیادہ صلاحت کے ساتھ کھولنے کی اجازت دینے کے بعد اس کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار- ایس او پی جاری کیا۔ اسی مناسبت سے سینما ہال اور تھیٹر 100 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھولے جاسکتے ہیں، لیکن سینما ہالز یا تھیٹر کے اندر اور باہر مشترکہ علاقے میں ہجوم سے نمٹنے، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور کووڈ کے تحت تمام خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

وزارت کے ایس او پی کے مطابق ہالوں ، ویٹنگ رومز اور عام علاقوں میں ، یہاں تک کہ سینما ہال یا تھیٹر کے باہر بھی لوگوں کے درمیان ہمیشہ 6 فٹ کا جسمانی فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا۔ ہال کے اندر داخل ہونے والے افراد کو پورے وقت کے لیے فیس کور شیلڈ یا ماسک پہننا ہوگا۔

ہال کے داخلی اور خارجی راستوں میں ٹچ فری موڈ میں ہینڈ سینیٹائزر رکھنا لازمی ہے ۔سینما دیکھنے آنے والوں کو ہدایات بھی دی گئی ہیں۔

مثال کے طور پر کھانسی یا چھینکنے کے دوران انھیں اپنے چہرے پر خصوصا منہ اور ناک پر ٹشو پیپر یا رومال رکھنا ہو گا اور یہاں وہاں ٹشو پیپر نہیں پھینکنا ہوگا۔

رہنما خطوط کے مطابق سنیما ہال کے اندر یا باہر تھوکنے پر پابندی ہوگی اور فون میں اروگیہ سیتو ایپ کو رکھنا لازمی ہوگا۔ ہر شو کے بعد سنیما ہال ، ملٹی پلیکس اور تھیٹر کو صاف کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ٹکٹ اور ٹکٹوں کی ادائیگی کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ ایس او پی میں کہا گیا ہے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے سینما ہال کے منتظمین کو 'کیا کریں، کیا نہ کریں' کے پوسٹرز لگانے ہوں گے۔

واضح رہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے بدھ کے روز سنیما ہال اور تھیٹروں کو کوڈ ۔19 سے متعلق نئی ہدایات کے تحت زیادہ سے زیادہ صلاحیت کے ساتھ کھولنے کی اجازت دے دی ، جبکہ سوئمنگ پول کو بھی سب کے لیے کھولنے کی منظوری دی گئی۔ یہ نئے رہنما خطوط یکم فروری سے لاگو ہوں گے۔ اس کے مطابق ریاستوں کے اندر یا ایک ریاست سے دوسری ریاست میں نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ اس کے لیے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.