ETV Bharat / state

'فاروق عبداللہ تاریخ نہیں جانتے، راہل گاندھی تاریخ سے سبق نہیں لیتے'

بی جے پی کے رہنما و مرکزی وزیرجتندر سنگھ نے نیشنل کانفرنس اور کانگریس پارٹی پر شدید نکتہ چینی کی۔

و
author img

By

Published : Mar 13, 2019, 9:07 PM IST

انہوں نے کہا کہ بی جے پی باپ بیٹے اور ماں بیٹے جیسی جماعت نہیں ہے بلکہ یہ ایک جمہوری پارٹی ہے جس میں کوئی بھی فیصلہ کوئی ایک شخص نہیں لے سکتا ہے۔

و

عسکریت پسند مسعود اظہر کے بارے میں سوال کیے جانے پر انہوں کہا کہ یہ وزارت خارجہ کا کام ہے، وزارت خارجہ کی جانب سے اس پر سخت کارروائی ہو رہی ہے۔

انہوں نے فاروق عبداللہ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جس زمانے میں مسعود اظہر کو چھوڑے جانے کی بات ہوئی۔ اس زمانے میں فاروق عبداللہ کےبیٹے عمر عبداللہ وزارت خارجہ میں وزیر تھے، انہوں نے استعفیٰ اس وقت کیوں نہیں دیا تھا؟

انہوں نے مزید کہا کہ 'فاروق عبداللہ تاریخ نہیں جانتے اور راہل گاندھی تاریخ سےنہیں سیکھتے'

مرکزی وزیر نے مزید یہ کہا کہ دفعہ 35 اے کو محفوظ کرنے کے لیے ان دونوں پارٹیوں کو اسمبلی انتخابات کی ضرورت پیش آئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.