ETV Bharat / state

Sanjay Singh Slams Central Govt مرکزی حکومت چین کے ساتھ تجارت بند کرے

author img

By

Published : Dec 20, 2022, 7:59 AM IST

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'چین کے ساتھ تجارت کو فوری طور پر بند کیا جانا چاہیے۔' سنجے سنگھ نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ مالی سال میں چین کے ساتھ سات لاکھ کروڑ سے زیادہ کی تجارت کی ہے۔ Sanjay Singh on Boycott Chinese Goods

سنجے سنگھ کی مرکزی حکومت پر تنقید
سنجے سنگھ کی مرکزی حکومت پر تنقید

لکھنؤ: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے پیر کو کہا کہ چین ہمارے ملک میں مسلسل دراندازی کر رہا ہے اور ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچا رہا ہے اور موجودہ حکومت اس کے ساتھ کاروبار کرکے ملک کے فوجیوں کی قربانی کا مذاق اڑارہی ہے۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ چین کے ساتھ تجارت کو فوری طور پر بند کیا جانا چاہیے اور ملک کے فوجیوں کی ہمت اور قربانی کی تعریف کی جانی چاہیے۔ مرکز کو بتانا چاہیے کہ 7.5 لاکھ کروڑ روپے کی تجارت دشمن ملک چین کو کیوں دی جا رہی ہے۔ گلوان تصادم کے بعد جب مرکزی حکومت نے اقتصادی پابندیاں لگانے کی بات کی تو درآمدات میں کیسے 31 فیصد اضافہ ہوا۔ Sanjay Singh Statement on trade with China

اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے اے اے پی کے راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ سال 2021 میں چین کی بھارت کے ساتھ کل تجارت 125.66 ارب ڈالر تھی، جو کہ سال 2020 کے مقابلے میں 43.3 فیصد سے زیادہ ہے۔ یہ انتہائی افسوسناک پہلو ہے کہ بھارتی حکومت کی چین کے تئیں غیر واضح پالیسیاں نہ صرف چین کو مضبوط کررہی ہیں بلکہ قومی سلامتی اور ہندوستانی فوج کی قربانیوں کو بھی نقصان پہنچا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Mallikarjun Kharge on PM Modi کھڑگے کا وزیر اعظم مودی سے سوال، چین پر بحث کب؟

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.