ETV Bharat / state

'ماب لنچنگ کے خلاف سخت قانون بنائیں'

بھارت کے سرکردہ دانشوروں، معروف فنکاروں سمیت بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے وزیر اعظم کے نام اپنے مکتوب میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے تشدد پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کے خلاف سخت قانون بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

author img

By

Published : Jul 24, 2019, 4:18 PM IST

Updated : Jul 24, 2019, 4:32 PM IST

'وزیر اعظم ماب لنچنگ کے خلاف سخت قانون بنائے '

معروف ہدایت کار انوراگ کشیپ، رام چندر گوہا ،منی رتنم سمیت تقریباً 50 سرکردہ شخصیات اور دانشوروں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر ماب لنچنگ یعنی ہجومی تشدد کے خلاف سخت قانون بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مکتوب میں ماب لنچنگ سمیت دیگر اہم امور پر اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ سنہ 2014 میں بی جے پی حکومت آنے کے بعد سے ماب لنچنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

آرٹ، طبی اور تعلیمی دنیا کے تقریباً 50 شخصیات نے وزیر اعظم نریندر مودی کومکتوب لکھا ہے۔ ماب لنچنگ پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اس پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

الگ الگ شعبہ حیات کے معروف شخصیات نے خط میں لکھا ہے کہ اپنے پارلیمنٹ میں ماب لنچنگ کے معاملے کو اٹھایا لیکن یہ کافی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ سب سے زیادہ سنہ 2014 کے بعد سے بڑھا ہے۔جب مرکز میں نریندر مودی حکومت برسراقتدار میں آئی۔

واضح رہے کہ اس خط کو لکھنے والوں میں انوراگ کشیپ، رام چندر گوہا اور منی رتنم جیسے دیگر شخصیات شامل ہیں۔ان سبھی لوگوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ایک ایسا بھارت بنانے کی مانگ کی ہے۔ جہاں اس طرح کے واقعات پر پابندی ہو۔

انہوں نے اپنے خط میں لکھا کہ ہمارے قانون کے مطابق بھارت ایک سیکولر جمہوریہ ہے۔ یہاں ہر مذاہب، گروپ، جنس اور نسل کے لوگوں کو برابر حقوق دیئے جاتے ہیں۔

اس مکتوب میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسلمانوں، دلتوں اور دوسرے اقلیتوں کے ساتھ ہورہی لنچنگ پر فوری روک لگائی جائے۔

ان کے مطابق یکم جنوری 2009 سے لے کر 29 اکتوبر 2018 تک مذہب کی شناخت پر 254 جرائم درج کیے گئے۔ ان واقعات میں 91 لوگوں کا قتل ہوا اور 579 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jul 24, 2019, 4:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.