ETV Bharat / state

جشن بہار مشاعرہ 18کو

author img

By

Published : Oct 13, 2019, 9:48 AM IST

Updated : Oct 13, 2019, 10:30 AM IST

ہرسال کی طرح امسال بھی جشن بہار مشاعرہ 18 اکتوبر کی شام 6:30 بجے دہلی پبلک اسکول، متھراروڈ، نئی دہلی میں ہوگا، جس میں معروف شعرائ کی شرکت متوقع ہے۔

جشن بہار مشاعرہ کا انعقاد

مشاعرے کی روح رواں جشن بہار ٹرسٹ کی بانی کامنا پرساد نے کہا کہ اردو زبان ہماری ہمہ جہت تہذیب کی علامت ہے۔ اپنے طویل ادبی سفر کے دوران اس خالص ہندوستانی زبان نے ساری دنیا کے لوگوں کے دلوں میں خاص جگہ بنائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی مشترکہ تہذیب کی خدمت جاری اور مشاعروں کی روایت کی انفرادیت کا خیال رکھتے ہوئے ہم نے امسال بھی جشن بہار میں مختلف ادبی شخصیات کو مدعو کرنے کی کوشش کی ہے۔

جشن بہار مشاعرہ 18کو
جشن بہار مشاعرہ 18کو

اطلاع کے مطابق بھارت کے سب سے بڑے منفرد اور بین الاقوامی مشاعرہ جشن بہار 2019-کی صدارت ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ ممتاز ادیبہ چترا مدگل کریں گی۔

جبکہ بحیثیت مہمان خصوصی جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر ڈاکٹر نجمہ اختراور ریاست دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا شرکت کریں گے جبکہ نظامت نوجوان شاعر آلوک شریواستو کریں گے۔

جشن بہار مشاعرہ کا انعقاد
جشن بہار مشاعرہ کا انعقاد

مشاعرے میں امریکہ سے ڈاکٹر عبداللہ اور ڈاکٹر نوشہ اسرار، جاپان سے پروفیسر سویمانے، دوحہ قطر سے عزیز نبیل اورابوظہبی سے سید سروش آصف بیرون ملک میں شادوآباد اردو کی بستیوں کی نمائندگی کریں گے۔
جب کہ بھارت کے ممتاز شعرا وشاعرات جن میں پروفیسر وسیم بریلوی، ڈاکٹر نصرت مہدی، راجیش ریڈی، پروفیسر منیو بخشی، پروین کیف، اقبال اشہر، ڈاکٹر نزہت انجم ، لیاقت جعفری، آلوک شریواستو، عبدالرحمان منصور، مدن موہن دانش،اظہر اقبال اور ندیم شاد شامل ہوں گے۔

Intro:

تہواروں کی بہارمیں ’مشاعرہ جشن بہار‘18 اکتوبر کو
ملک اور بیرون ملک کے شعرائے کرام اور دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا ہوں گے شریک

نئی دہلی: تہواروں کے اس موسم میں ادبی تہوارکے انعقادکی تیاریاں زوروں پرہیں۔ہرسال کی طرح امسال بھی جشن بہارکاانعقاددہلی میں ہی کیاجارہاہے۔ ’جشن بہار ٹرسٹ‘محبان اردو کے لیے 21ویں ’مشاعرہ جشن بہار‘ کا انعقاد 18 اکتوبر،جمعہ، شام 6:30بجے سے ، دہلی پبلک اسکول، متھراروڈ، نئی دہلی میں کررہا ہے۔
مشاعرے کی روح رواں، جشن بہار ٹرسٹ کی بانی اور سماجی کارکن کامنا پرساد نے کہا کہ اردو زبان ہماری ہمہ جہت تہذیب کی علامت اور آئینہ دار ہے۔ اپنے طویل ادبی سفر کے دوران اس خالص ہندوستانی زبان نے ساری دنیا کے لوگوں کے دلوں میں خاص جگہ بنائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی مشترکہ تہذیب کی خدمت جاری اور مشاعروں کی روایت کی انفرادیت کا خیال رکھتے ہوئے ہم نے امسال بھی جشن بہار میں مختلف ادبی رجحانوں کی نمائندگی کرنے کی کوشش کی ہے۔
ہندوستان کے سب سے بڑے منفرد اور بین الاقوامی مشاعرہ جشن بہار 2019-کی صدارت ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ ممتاز ادیبہ چترا مدگل کریں گی،جبکہ بحیثیت مہمان ذی وقار جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر ڈاکٹر نجمہ اختر ہوں گی اور ریاست دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا بحیثیت مہمان خصوصی شریک محفل ہوں گے۔ نظامت نوجوان شاعر آلوک شریواستو کریں گے۔
مشاعرے میں امریکہ سے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ اور ڈاکٹر نوشہ اسرار، جاپان سے پروفیسر سویمانے، دوحہ قطر سے عزیز نبیل اورابوظہبی سے سید سروش آصف بیرون ملک میں شادوآباد اردو کی بستیوں کی نمائندگی کریں گے۔ جب کہ ہندوستان کے ممتاز شعرا وشاعرات جن میں پروفیسر وسیم بریلوی، ڈاکٹر نصرت مہدی، راجیش ریڈی، پروفیسر منیو بخشی، پروین کیف، اقبال اشہر، ڈاکٹر نزہت انجم ، لیاقت جعفری، آلوک شریواستو، عبدالرحمان منصور، مدن موہن دانش،اظہر اقبال اور ندیم شاد وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

Body:@Conclusion:
Last Updated : Oct 13, 2019, 10:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.