ETV Bharat / state

سی بی ایس ای کے بقیہ امتحانات کے لیے سینٹر تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری - طالب علم لاک ڈاؤن

نئی دہلی میں سی بی ایس ای کے باقی ماندہ بورڈ امتحانات کے لیے امتحانی مراکز تبدیل کرانے کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

سی بی ایس ای باقی امتحانات کے لیے سینٹر تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

author img

By

Published : Jun 2, 2020, 9:13 PM IST

سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے منگل کے روز نئی دہلی میں 12 ویں اور شمال مشرقی دہلی میں دسویں بورڈ کے باقی ماندہ پیپر کے لیے امتحان مراکز (سینٹر) تبدیل کرنے کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری کیا۔

بورڈ نے اس نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ اگر کوئی طالب علم لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنس جانے کے سبب اپنے سنٹر کو تبدیل کرنا چاہتا ہے تو اسے اسکول کے ذریعہ ہی اپنے سنٹر کے لیے درخواست دینی ہوگی۔ بورڈ نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک کی آٹھ ریاستوں کے کچھ اضلاع میں سی بی ایس ای بورڈ اسکول نہیں ہیں لہذا اگر کوئی طالب علم ان اضلاع میں امتحان دینا چاہتا ہے تو اسے نزدیکی ضلع کے سی بی ایس ای اسکول میں اپنے سنٹر کے لیے درخواست دینی ہوگی۔

بورڈ نے نئے سینٹر کے لیے درخواست دینے کے لیے ایک ضابطہ بھی جاری کیا ہے جس میں مذکورہ شرائط کو پورا کرنے والے طلبہ ہی اپنے سینٹر کو تبدیل کر سکتے ہیں۔

اس سلسلے میں طلبہ کو ہر قسم کی معلومات حاصل کرنے کے لیے ایک ہیلپ لائن کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس کا نمبر 1800 11 8002 ہے۔

بورڈ نے منگل کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کی تفصیلی معلومات کو اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا ہے جسے کوئی بھی طالب علم سینٹر سے متعلق ہر طرح کی معلومات حاصل کر سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.