ETV Bharat / state

ایس بی وی جامع مسجد اسکول کے نتائج شاندار - دہلی کی خبریں

سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے 12 ویں کلاس کے امتحانات کے نتائج جاری کردیے ہیں۔ جس میں دارالحکومت دہلی کے اردو میڈیم اسکولوں کے طلبا نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے۔

ایس بی وی جامع مسجد اسکول کے نتائج شاندار

author img

By

Published : Jul 13, 2020, 7:41 PM IST

سروودیا بال ودیالیہ جامع مسجد اسکول کے پرنسپل غیور احمد نے اپنے اسکول کے نتائج کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ متعدد دشواریوں کے باوجود ہماری اسکول کے گز شتہ 7 برسوں سے مکمل طور پر صد فیصد نتائج آرہے ہیں۔

حالانکہ انہوں نے اسکول میں اساتذہ کی کمی سے متعلق شکایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام پریشانیوں کے باوجود ہمارے اسکول نے بہتر نتائج حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے جب ہمارے کسی طالب علم نے تمام مضامین میں ڈسٹنکشن حاصل کی ہے جبکہ اسکول میں اول مقام حاصل کرنے والے طلبا نے 84 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔

ایس بی وی جامع مسجد اسکول کے نتائج شاندار

اسکول میں اول مقام حاصل کرنے والے طالب علم محمد ثاقب نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں امید نہیں تھی کہ وہ اسکول میں ٹاپ کریں گے۔

انہوں نے اس کامیابی کو حاصل کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے اب ثاقب چاہتے ہیں کہ وہ مستقبل میں ایک کاروباری کے طور پر اپنی شناخت بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.