ETV Bharat / state

CBSE Exam Result Declared: سی بی ایس ای بورڈ نے دسویں اور بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا - CBSE Result 2022

یہ پہلا موقع ہے جب سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے ایک ہی دن دسویں اور بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔CBSE Exam Result

CBSE Exam Result
سی بی ایس ای کے 12ویں کلاس کے نتائج کا اعلان
author img

By

Published : Jul 22, 2022, 11:33 AM IST

Updated : Jul 22, 2022, 4:00 PM IST

نئی دہلی: : سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے جمعہ کو کلاس 10 کے نتائج کا اعلان کیا، جس میں 94.40 فیصد طلباء نے امتحان میں کامیابی حاصل کی جبکہ لڑکیوں نے لڑکوں کو 1.41 فیصد کے فرق سے پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب سی بی ایس ای نے ایک ہی دن دسویں اور بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ لڑکیوں کے کامیاب ہونے کا تناسب 95.21 فیصد رہا جبکہ 93.80 فیصد لڑکوں نے امتحان پاس کیا۔ ٹرانس جینڈر امیدواروں کی کامیابی کی شرح 90 فیصد ہے۔

اس سے قبل سی بی ایس ای کے 12ویں کلاس کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آپ اسے UMANG ایپ پر دیکھ سکتے ہیں۔ سی بی ایس ای 12ویں کا نتیجہ 2022 اب ڈیجی لاکر پر بھی دستیاب ہے۔رزلٹ کی لنک ابھی تک ایکٹیو نہیں ہوئی ہے۔ لہذا طلباء اپنے CBSE کلاس 12ویں کے نتائج کو اسکولوں کے ذریعے یا Digilocker ایپ میں لاگ ان کرکے دیکھ سکتے ہیں۔ ان نتائج میں کامیاب لڑکیوں کا تناسب 94.54 فیصد رہا جبکہ 91.25 لڑکے کامیاب ہوئے ہیں۔ اسے https://www.cbse.gov.in/ پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ نومبر-دسمبر 2021 میں منعقد CBSE ٹرم 1 بورڈ کا امتحان MCQ فارمیٹ میں منعقد کیا گیا تھا۔ جواہر نوودیا ودیالیہ کا نتیجہ 98.93 فیصد رہا جبکہ کیندریہ ودیالیہ کا نتیجہ 97.04 فیصد رہا۔ اس سال نتائج میں تریویندرم تمام زون میں سرفہرست ہے۔

اس پر کلک کر رزلٹ دیکھیں

یہ بھی پڑھیں: JMI 12th Result 2022: جامعہ نے بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا

بلند شہر کی تانیا سنگھ اور نوئیڈا کی یواشی وِگ نے پرفیکٹ 500 نمبر حاصل کرکے ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔ انہوں نے سی بی ایس ای کے ذریعہ منعقدہ 12ویں کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ نتائج آنے کے بعد تانیا نے کہا کہ 'میں نے 500 میں سے 500 نمبر حاصل کیے ہیں۔ یہ میرے لیے بہت ہی زیادہ خوشی کا لمحہ ہے کہإ میں نے ملک بھر میں اول مقام حاصل کیا۔

CBSE Exam Result
سی بی ایس ای 12ویں کے نتائج میں تانیا سنگھ آل انڈیا ٹاپر

تعلیمی سیشن 2021-22 میں 15 ہزار 79 اسکولز اور 6714 مراکز پر امتحانات ہوئے تھے۔ روں برس 12ویں جماعت میں 14 لاکھ 44 ہزار 341 طلباء رجسٹرڈ ہوئے۔ جس میں 14 لاکھ 35 ہزار 366 نے امتحان دیا اور 13 لاکھ 30 ہزار 662 طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔ وہیں سو فیصد خواجہ سرا امیدواروں نے 12ویں جماعت کے امتحان کے نتائج میں کامیابی حاصل کی ہے۔

لکھنؤ میں سی بی ایس ای اسکولز کی تعداد 200 کے قریب ہے۔ یہاں سے تقریباً 16000 طلباء نے 12ویں کا امتحان دیا تھا۔ یہ امتحان اپریل سے جون تک جاری رہا۔ امتحان کے نتائج کا انتظار کئی دنوں سے تھا۔ سی بی ایس ای کی طرف سے امتحان کے پیٹرن میں بھی تبدیلی کی گئی تھی۔ 2 سمسٹر کے امتحانات ہوئے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس بار نتیجہ براہ راست اسکولوں کے ڈی جی لاکر میں بھیجا گیا۔

اتر پردیش کے کانپور میں سر پدمپت سنگھانیہ ایجوکیشن سینٹر کی طالبہ جیوتسنا مشرا نے 99.4 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔ وہیں لکھنؤ پبلک کالج شاردا نگر کی طالبہ انشیکا یادو نے 99 فیصد نمبر حاصل کی ہیں۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے طلباء کو ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی۔

Last Updated : Jul 22, 2022, 4:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.