ETV Bharat / state

بچوں کے جنسی استحصال پر روک تھام کے لیے سی بی آئی کا نیا یونٹ

مرکزی جانچ بیور نے بچوں کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی پر مبنی جرائم پر قدغن لگانے کے مدنظر آن لائن شکایت درج کروانے کے لیے ایک یونٹ تشکیل دی ہے۔

بچوں کے جنسی استحصال پر روک تھام کے لیے سی بی آئی کا نیا یونٹ
author img

By

Published : Nov 15, 2019, 7:02 PM IST

سی بی آئی کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان میں کہا گیا کہ پورے ملک میں بچوں کے خلاف بڑھتے جنسی جرائم کو روکنے کے لیے ہیڈکوارٹر میں ایک آن لائن بچوں کے جنسی زیادتی اور استحصال سے روک تھام کے لیےسی بی آئی کی اسپیشل کرائم زون کے تحت تفتیش کار یونٹ کو تشکیل دی ہے۔

سی بی آئی کی یہ اسپیشل یونٹ نہ صرف ان افراد سے متعلق خفیہ معلومات اکٹھا کرے گی جو انٹرنیٹ پر ایسا ڈاٹا بنا رہے ہیں اور تشہیر کر رہے ہیں بلکہ ان افراد کی بھی معلومات یکجا کرے گی جو ایسے ڈاٹا کو انٹرنیٹ پر براؤز اور ڈاؤن لوڈ کررہے ہیں۔

ایجنسی نے انٹرنیٹ پر مسلسل بچوں سے متعلق قابل اعتراض ہیجانی ڈاٹا (پورنو گرافی) کے بڑھتے خطرے سے نمٹنے کے لیے اس یونٹ کو تشکیل دی ہے۔ اس کے تحت انٹرنیٹ پر بچوں کی جنسی زیادتی کے لیے تشہیر یا اس سے متعلق دیگر معلومات کو شیئر کرنے یا کسی کو بھیجنے والوں کے خلاف تعذیرات ہند، جنسی جرائم سے بچوں کی حفاظت (پاکسو) ایکٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت مجرموں کے خلاف معاملہ درج کیا جائے گا۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.