دہلی: سی بی آئی چیف کے انتخاب کے لئے ہونے والی اہم میٹنگ میں آج وزیر اعظم مودی شامل ہوں گے۔
ملک کی سب سے طاقتور تحقیقاتی ایجنسی، سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے سربراہ کا عہدہ مارچ کے مہینے سے ہی خالی ہے۔ سی بی آئی چیف کے عہدے سے رشی کمار شکلا کے ریٹائرمنٹ کے بعد سے ہی مرکزی ایجنسی اپنے نئے چیف کی تلاش میں ہے۔
اطلاعات کے مطابق سی بی آئی چیف کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لئے آج 24 مئی کو ایک اجلاس منعقد ہوگا جس میں وزیر اعظم نریندر مودی، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف کے رہنما ادھیر رنجن چودھری شرکت کریں گے۔
اس میٹنگ میں سی بی آئی چیف کے انتخاب کے لیے ان ناموں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جو اس عہدے کی دوڑ میں شامل ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ سی بی آئی چیف کے لیے کنٹرول بیورو کے سربراہ راکیش استھانا اور قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے سربراہ وائی سی مودی، سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے سربراہ سبودھ کانت جیسوال نیز بھارت تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے چیف ایس ایس دیسوال شامل ہیں۔
ان کے علاوہ، کیرالہ کے ڈی جی پی لوک ناتھ بیہرا اور اتر پردیش پولیس چیف یعنی یوپی کے ڈی جی پی ایچ سی اوستھی بھی سی بی آئی چیف بننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔