ETV Bharat / state

Bribery Case in Delhi رشوت کے معاملے میں دہلی پولیس کے دو افسران گرفتار

سی بی آئی نے دہلی پولیس کے دو افسران کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ سی بی آئی نے کہا کہ 'شکایت کنندہ نے راجوری گارڈن پولیس اسٹیشن میں تعینات انسپکٹر نریندر کمار اور ایک نامعلوم کے خلاف رشوت طلب کرنے کے الزام میں ایک شکایت پر مقدمہ درج کیا تھا۔ Delhi Police officers arrested in bribery case

سی بی آئی نے رشوت کے معاملے میں دہلی پولیس کے دو افسران کو کیا گرفتار

author img

By

Published : May 1, 2023, 11:22 AM IST

نئی دہلی: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے دہلی پولیس کے دو افسران کو شکایت کنندہ سے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے کہا کہ اس نے راجوری گارڈن پولیس اسٹیشن میں تعینات انسپکٹر نریندر کمار اور ایک نامعلوم دیگر کے خلاف شکایت کنندہ سے 50,000 روپے رشوت طلب کرنے کے الزام میں ایک شکایت پر مقدمہ درج کیا تھا۔ سی بی آئی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ الزام ہے کہ کچھ دن قبل پولیس نے شکایت کنندہ کے گھر کے سامنے ایک کچی بستی میں کچھ لوگوں کو جوا کھیلتے ہوئے پکڑا تھا جس کے لیے انسپکٹر نے مبینہ طور پر رشوت طلب کی تھی اور اس شخص کو اس جھگی کا ایک سمجھوتہ اپنے نام بنوانے کے لئے بھی کہا تھا ، نہیں تو اس پر آرمس ایکٹ/مکوکا کے تحت الزام عائد کیا جائے گا۔

سی بی آئی نے جال بچھا کر مغربی ضلع میں تعینات ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر ترلوچن دت کو مذکورہ انسپکٹر کی جانب سے شکایت کنندہ سے مبینہ طور پر 45,000 روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمان کے ٹھکانوں پر تلاشی لی گئی۔ تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ 28 اپریل کو سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے دہلی پولیس کی ایک خاتون اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو اپنے شوہر کے معاملے کو چھپانے کے لیے ایک خاتون سے 7.5 لاکھ روپے رشوت مانگنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ملزم خاتون اے ایس آئی کی شناخت سیما دیوی کے طور پر کی گئی جو اوٹر نارتھ ضلع کے سائبر پولیس اسٹیشن میں تعینات تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Bribery Case in Delhi رشوت معاملے میں دہلی پولیس کی خاتون اے ایس آئی گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.