اب تک مرنے والوں کی تعداد سرکاری افسران کے مطابق 43 بتائی گئی ہے، جبکہ لوک نائک جے پرکاش اسپتال میں 35 افراد کے مرنے کی تصدیق کی ہے۔ اس کے علاوہ 55 سے زائد لوگ زخمی بتائے جا رہے ہیں۔
این ڈی آر ایف کے ڈی سی آدتیہ پرتاپ نے بتایا کہ ان کی 37 رکنی ٹیم اندر پھنسے افراد کو باحفاظت باہر نکالنے کا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی بھی چار منزل پر آگ نہیں بجھی ہے، جسے بجھانے کے لیے مسلسل جدوجہد جاری ہے۔