ETV Bharat / state

بنگالی مارکیٹ کے خلاف مقدمہ

قومی دارالحکومت دہلی میں بنگالی مارکیٹ کے قریب واقع دکانوں کے خلاف بارہ کھمبا پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔

بنگالی مارکیٹ کے خلاف مقدمہ
author img

By

Published : Apr 9, 2020, 4:39 PM IST

پولیس کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں پیسٹری کی اس دکان پر سماجی دوری کا پاس نہیں رکھا جارہا تھا، جس کی وجہ سے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام دکانداروں کو سماجی دوری بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، جو بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اطلاع کے مطابق بنگالی مارکیٹ میں کورونا کے کچھ معاملات سامنے آئے ہیں، جس کے بعد اس پورے علاقے کو سیل کردیا گیا ہے، لیکن علاقے کو سیل کرنے سے پہلے بارہ کھمبا پولیس بدھ کے روز گشت کرتے ہوئے مارکیٹ پہنچی۔

جہاں پولیس نے دیکھا کہ پیسٹری کی دکان کے باہر بہت زیادہ لوگوں کا ہجوم ہے اور وہ لوگ سماجی دوری کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

اس کے بعد اس بات کی اطلاع پولیس کے سینیئر عہدیداروں کو دی گئی اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔

واضح رہے کہ وہاں سے 30 ملازمین کو بھی ہٹا دیا گیا، حالانکہ یہ بات پولیس کو تفتیش کے دوران معلوم ہوئی کہ ان کے پاس 30 ملازمین بھی ہیں جو لاک ڈاؤن کے بعد سے یہاں مقیم ہیں، اور کام کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس کے بعد ان میں سے 28 ملازمین کو شیلٹر ہوم بھیج دیا گیا ہے، جبکہ دو ملازمین کو کوارنٹین کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.