ETV Bharat / state

Delhi espionage case منیش سسودیا کے مشکلات میں اضافہ، سی بی آئی نے جاسوسی کا مقدمہ درج کیا - دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا

دہلی کے سابق نائب وزیراعلی منیش سسودیا کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ دراصل، سی بی آئی نے فیڈ بیک یونٹ کے ذریعے جاسوسی کے الزام میں منیش سسودیا سمیت 7 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 16, 2023, 5:15 PM IST

دہلی: دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سی بی آئی نے اب ایک نئے معاملے میں منیش سسودیا کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جو پہلے ہی سی بی آئی اور ای ڈی کے ذریعہ شراب گھوٹالہ میں ملزم ہیں۔ سی بی آئی نے دہلی حکومت کے ذریعہ قائم کردہ فیڈ بیک یونٹ کے غلط استعمال اور اس یونٹ کے ذریعہ اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران کی جاسوسی کرنے کی شکایت پر منیش سسودیا سمیت سات لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ سی بی آئی حکام کے مطابق یونٹ کے لیے ایک کروڑ روپے مختص بھی کیے گئے تھے۔

عام آدمی پارٹی کی حکومت کی طرف سے قائم کردہ فیڈ بیک یونٹ کے زیادہ استعمال کے سلسلے میں سی بی آئی کی ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ دہلی حکومت نے اپنے منصوبوں کے نفاذ سے پہلے اور بعد میں فیڈ بیک لینے کے لیے جو فیڈ بیک یونٹ قائم کیا تھا، اس کے ذریعے عام آدمی پارٹی کی حکومت سیاسی خفیہ جانکاری بھی اکٹھا کر رہی ہے۔ گزشتہ مہینے، 12 جنوری، 2023 کو سی بی آئی نے ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ کو ایک رپورٹ پیش کی تھی۔ جس میں نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ اور آئی پی سی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے لیے لیفٹیننٹ گورنر سے منظوری مانگی گئی تھی۔ منیش سسودیا کے علاوہ، سی بی آئی نے سابق ویجیلنس ڈائریکٹر آر کے سنہا، دہلی حکومت کے فیڈ بیک یونٹ کے افسر پردیپ کمار پنج، ستیش اور وزیر اعلیٰ کے مشیر گوپال موہن کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری مانگی تھی۔ ان تمام کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi Liquor Scam منیش سسودیا سات دن کی ای ڈی رمانڈ پر بھیجے گئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.