ETV Bharat / state

گوتم گمبھیر کے خلاف بغیر اجازت جلسہ کرنے پر مقدمہ درج

دہلی پولیس نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سابق کرکٹر گوتم گمبھیر کے خلاف بغیر اجازت انتخابی جلسہ منعقد کرنے پر مقدمہ درج کرلیا ۔

Goutam Gambhir
author img

By

Published : Apr 27, 2019, 7:58 PM IST

Updated : Apr 27, 2019, 8:09 PM IST

دہلی پولیس نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سابق کرکٹر گوتم گمبھیر کے خلاف بغیر اجازت انتخابی جلسہ منعقد کرنے پر مقدمہ درج کرلیا ۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ گوتم گمبھیر نے 25 اپریل کو دہلی کے جنگپورہ میں بغیر اجازت کے انتخابی ریلی منعقد کی تھی جو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

گوتم گمبھیر پچھلے مہینے ارون جیٹلی کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔

گوتم گمبھیر مشرقی دہلی میں بی جے کے امیدوار مہیش گری کی جگہ انتخاب لڑیں گے جہاں سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار آتشی بھی میدان میں ہیں جو اروند کیجروال کے پسندیدہ شخص ہیں۔

سابق کرکٹر پر تنقید کرتے ہوئے آتشی نے کہا کہ پہلے پرچہ نامزدگی میں غلطی پھر دو ووٹر آئی ڈی رکھنا جو غیر قانونی ہے اور اب غیر قانونی جلسہ پر ایف آئی آر کا اندراج۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب آپ کو قواعد معلوم نہیں ہیں تو گیم کیوں کھیلتے ہیں۔

آتشی نے ایک عرضی داخل کی تھی جس میں انہوں نے دعوی کیا تھا کہ گوتم گمبھیر نے پرچہ نامزدگی میں غلط معلومات فراہم کی ہیں۔ وہ دہلی کے کرول باغ سے بھی ووٹر ہیں اور راجندر سے بھی دونوں ہی مرکزی دہلی کے پارلیمانی حلقہ میں آتے ہیں۔ عدالت اس معاملہ کی سماعت یکم مئی کو کرے گی۔

گوتم گمبھیر دہلی کے امیر ترین امیدواروں میں سے ہیں ان کی سالانہ آمدنی 12 کروڑ ہے۔ انہوں نے بی جے پی میں شمولیت کے بعد دہلی کے سیاستدانوں محبوبہ مفتی، فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ پر شدید تنقیدیں کی ہیں۔

مشرقی دہلی سمیت دیگر 6 حلقوں میں 12 مئی کو انتخابات ہوں گے اور نتائج 23 مئی کو جاری کئے جائیں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Apr 27, 2019, 8:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.