کیپٹن ابھیلاشا براک بدھ کو فوج کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ بن گئی ہیں اور ان کی فوج کی ایوی ایشن کور میں شمولیت کے ساتھ ہی یہ دن فوج کی تاریخ میں سنہری حروف میں درج ہو گیا ہے، فوج نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ فوج کی طرف سے جاری ٹویٹ پیغام میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی ایوی ایشن کور کی تاریخ کا سنہرا دن ہے۔ Captain Abhilasha Barak becomes first woman Combat Aviator
کیپٹن ابھیلاشا براک کامیاب تربیت کے بعد فوجی ایوی ایشن کور میں فائٹر پائلٹ کے طور پر شامل ہونے والی پہلی خاتون افسر بن گئیں۔ ایک اور ٹویٹ میں، فوج نے کہا، 'آرمی ایوی ایشن کور کے ڈائریکٹر جنرل اور کرنل کمانڈنٹ نے فوج کے 36 پائلٹس کے ساتھ کیپٹن ابھیلاشا براک کو ایوی ایشن کور کا نشانی ونگ پیش کیا۔ ان نوجوان پائلٹس کو اب فائٹر اسکواڈرن میں تعینات کیا جائے گا۔'
واضح رہے کہ فضائیہ میں خاتون فائٹر پائلٹ پہلے سے ہی ہیں۔ فلائنگ آفیسر اونی چترویدی سال 2018 میں فضائیہ کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ بنی تھیں۔
Women's Day: کیپٹن زویا اگروال کی ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت
یو این آئی