ETV Bharat / state

Apple on Opposition MPs' claims اپوزیشن رہنماؤں کے فون ہیک سے متعلق دعوؤں پر اپیل کی وضاحت - فون ہیک سے متعلق الرٹ مسیج پر اپیل کی وضاحت

آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل نے اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے الرٹ سے متعلق مسیج کے دعوؤں پروضاحت پیش کی ہے۔

اپوزیشن رہنماؤں کے فون ہیک سے متعلق الرٹ مسیج پر اپیل کی وضاحت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 4:17 PM IST

Updated : Oct 31, 2023, 7:18 PM IST

حیدرآباد: آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل نے الرٹ سے متعلق مسیج پر وضاحت پیش کی ہے۔ ایپل کے مطابق ’جیسا کہ اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ انہیں ایک الرٹ مسیج آیا ہے جس میں فون کو ہیک کرنے کی کوشش سے متعلق مطلع کیا گیا ہے۔ اپیل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مسیج میں ہیک کرنے والوں کو کسی مخصوص ریاست سے منسوب نہیں کیا گیا جبکہ کمپنی کی جانب سے اس سے سلسلہ میں مزید معلومات فراہم نہیں کی جاسکتی۔ وہیں اپوزیشن کے کچھ اہم رہنماؤں نے کہا کہ انہیں انتباہات موصول ہوئے ہیں کہ ریاستی سرپرستی میں حملہ آوروں کی جانب سے ان کے آئی فونز سے معلومات چرانے کی کوششیں کی گئی۔ وہیں ایپل نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ممکن ہے کہ کچھ الرٹ مسیج جاری کئے گئے لیکن اس سلسلہ میں مزید جانکاری فراہم نہ ہوسکی۔

کمپنی کے مطابق ’اخطرے کی اطلاعات کو کسی مخصوص ریاست کے زیر اہتمام حملہ آور سے منسوب نہیں کرتا ہے۔ ریاستی اسپانسر شدہ حملہ آور مالی و تکنیکی اعتبار طاقتور ہوتے ہیں، اس طرح کے حملوں کا پتہ لگانا انٹیلی جنس سگنلز پر انحصار کرتا ہے جو اکثر نامکمل ہوتے ہیں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ ایپل کی جانب سے جاری الرٹ غلط الارم کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے وہیں ماضی میں کچھ اور حملے بھی ہوسکتے ہیں جس کا پتہ نہ چل سکا ہو‘۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ’الرٹ جاری کرنے سے متعلق ہم معلومات فراہم کرنے سے قاصر ہیں، کیونکہ اس سے ہیکرس کو مستقبل میں مدد مل سکتی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: Mahua Moitra مہوا موئترا کا حکومت پر آئی فون اور ای میل کو ہیک کرنے کا الزام

واضح رہے کہ اپوزیشن کے متعدد رہنماؤں نے آج حکومت پر بڑا الزام عائد کیا۔ اپوزیشن رہنماؤں نے دعویٰ کیاکہ انہیں ایپل کی جانب سے پیغام موصول ہوئے ہیں جس میں انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ ’’یاست کے زیراہتمام حملہ آور آپ کے آئی فونز کو ہیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘‘۔ انہوں نے اپنے ایکس ہینڈلز پر اس پیغام کا اسکرین شاٹس پوسٹ کیے ہیں۔ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا، شیو سینا (یو بی ٹی) کی پرینکا چترویدی، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور اور ان کی پارٹی کے میڈیا اور پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیرا نے ایکس پر اس طرح کے اسکرین شاٹس شیئر کیے۔

Last Updated : Oct 31, 2023, 7:18 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.