ETV Bharat / state

دیگر پسماندہ طبقات کمیشن کی میعادکار میں جولائی تک توسیع - Cabinet nod to extension to OBC sub-categorisation panel

حکومت نے دیگر پسماندہ طبقات کی درجہ بندی کے لیے تشکیل کمیشن کی میعاد کار چھ مہینے بڑھادی گئی ہے اور اب اسے 31 جولائی 2020 تک اپنی رپورٹ مرکز کو حوالےکرنی ہے۔

Cabinet nod to extension to OBC sub-categorisation panel
دیگر پسماندہ طبقات کمیشن کی میعادکار میں جولائی تک توسیع
author img

By

Published : Jan 22, 2020, 7:08 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 12:39 AM IST

وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی آج ہوئی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی گئی ہے۔ اطلاعات ونشریات کے وزیرپرکاش جاویڈکرنے میٹنگ کے بعد بتایا کہ دیگر پسماندہ طبقات کمیشن کو چھ مہینےکی توسیع دیتے ہوئے اس کی معیاد کار اس سال 31 جولائی تک بڑھادی گئی ہے۔ کمیشن کی معیادکار 31 جنوری کو ختم ہورہی تھی۔

جاویڈکر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دائرہ کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے اور دیگر ذمہ داریوں کے پیش نظراس کی معیاد بڑھادی گی ہے۔ کابینہ نے کمیشن کو پسماندہ طبقات کی مرکزی فہرست میں شامل مختلف اندراجات کے مطالعہ اور ان میں ابہام، املا کی غلطیوں وغیرہ میں بہتری کے لیے سفارش کی ذمہ داری حوالے کی گئی ہے جو پہلے اس کے دائرہ کار میں شامل نہیں تھی۔

انہوں نے بتایاکہ پسماندہ طبقات کے کئی ذیلی طبقات کے نام کے املے الگ الگ ریاستوں میں الگ الگ ہیں اوراس کی وجہ سے کئی مستحق لوگ ریزرویشن کے فائدہ سے محروم رہ جاتے ہیں۔ جسٹس (ریٹائرڈ) جی روہنی کی صدارت میں دیگر پسماندہ طبقات کمیشن کی تشکیل 2 اکتوبر2017 کوکی گئی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 18, 2020, 12:39 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.