ETV Bharat / state

کل سے کورونا کے خلاف بیداری مہم، مودی کابینہ کا فیصلہ - Cabinet decided to launch public awareness campaign on coronavirus

مرکزی وزرا پرکاش جاوڈیکر، دھرمیندر پردھان اور پیوش گوئل نے آج میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کابینہ میں کئے گئے فیصلوں سے واقف کروایا۔

Cabinet decided to launch public awareness campaign on coronavirus: Union Minister Javadekar
کورونا وبا سے متعلق عوامی بیداری مہم چلانے مودی کابینہ کا فیصلہ
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 5:46 PM IST

Updated : Oct 7, 2020, 7:48 PM IST

کابینی اجلاس کے بعد پرکاش جاوڈیکر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ’آج وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینی اجلاس منعقد ہوا اور کابینہ نے کورونا وائرس سے متعلق 8 اکتوبر سے عوامی بیداری مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ۔19 ویکسن کی عدم دستیابی میں ماسک پہننا، سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اور بار بار ہاتھ دھونا ہی محفوظ رہنےکا واحد ہتھیار ہے۔ جاوڈیکر نے کہا کہ اس سلسلہ میں عوامی بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے مہم شروع کی جائے گی۔

کل سے کورنا کے خلاف بیداری مہم، مودی کابینہ کا فیصلہ

وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں کولکاتا ایسٹ ویسٹرن میٹرو کاریڈور پروجیکٹ کے لیے نئی نظرثانی شدہ لاگت کی تجویز کو منظور دی گئی۔ میٹنگ کے بعد ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ طویل عرصے سے التوا میں پڑے پروجیکٹ کو پورا کرنے پر کولکاتا سمیت 24 شمالی پرگنہ اور ہوڑہ ضلعوں میں رہنے والوں کو کافی فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 8575 کروڑ روپے کی لاگت کا 16.6 کلومیٹر طویل یہ میٹرو پروجیکٹ دسمبر 2021 تک مکمل ہوجائے گا۔ گوئل نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے تحویل اراضی جیسی کئی مشکلات دور نہ ہوپانے کی وجہ سے اس پروجیکٹ میں روکاوٹیں آئیں۔ اس میٹرو کے شروع ہوجانے سے ہر روز آٹھ لاکھ مسافروں کو بہتر پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت حاصل ہوگی۔

اس موقع پر پیوش گوئل نے بتایا کہ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں ایسٹ ویسٹ میٹرو راہداری کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ 16.6 کیلومیٹر طویل ایسٹ ویسٹ راہداری کے منصوبہ پر 8 ہزار 575 کروڑ روپئے صرف کئے جائیں گے جس سے بڑے پیمانہ پر حمل و نقل کے نظام کو فروغ حاصل ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ اس میٹرو راہداری سے کولکتہ کے رہنے والوں کو کافی فائدہ ہوگا جبکہ روزانہ تقریباً 8 لاکھ افراد اس سے سفر کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کولکتہ میں میٹرو منصوبہ کو دسمبر 2021 تک تکمیل کردیا جائے گا اور اس منصوبہ کے تحت 16 اسٹیشنز کا احاطہ کیا جائے گا تاہم منصوبہ سے ٹریفک میں آسانی ہوگی۔

وزرا کے مطابق مرکزی کابینہ نے جاپان کے سابھ سائبر سیکوریٹی پر باہمی تبادلہ خیال کی منظوری دی ہے اور 7 خطرناک کمیکلز پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

Last Updated : Oct 7, 2020, 7:48 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.