گذشتہ کل مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں کئی بڑے فیصلے کیے گئے۔ مرکزی حکومت نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے آکر بھارت کی مختلف ریاستوں میں بسے 5300 کشمیری کنبوں کو مالی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔ اب ان کنبوں کو مرکز کی طرف سے 5.5 لاکھ روپیے کی مالی مدد دی جائے گی، تاکہ یہ افراد وادی کشمیر میں بس سکیں۔ اس کی مانگ کافی لمبے عرصے سے کی جارہی تھی۔
ان 5300 کنبوں کا نام شروعات میں 'ڈسپلیس' یعنی بے گھر کی فہرست میں شامل نہیں تھا۔ لیکن اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کا نام فہرست میں شامل کیا جائے گا اور انہیں مالی مدد دی جائے گی۔
بتادیں کہ ان 5300 کنبوں میں تین طرح کے کنبے شامل ہیں۔ ان میں کچھ کنبے سنہ 1947 میں تقسیم کے وقت آئے تھے اور کچھ کشمیر کے الحاق کے بعد اور کچھ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے بھارت میں آئے تھے۔ یہ کنبے مختلف ریاستوں میں بھی بس گئے تھے۔
سنہ 2016 میں وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر سے آئے ان لوگوں کو 5.5 لاکھ روپئیے کی مالی دینے کا اعلان کیاتھا, لیکن اس وقت 5300 کنبوں کو فائدہ نہیں مل پایا تھا۔
کابینہ نے ان کنبوں کو بھی مدد کی رقم دینے کی منظوری دے دی ہے۔ حکومت کی طرف سے یہ رقم ان کنبوں کو اپنے گھر بسانے کے لیے دی جا رہی ہے۔