ETV Bharat / state

Modi Cabinet Approved Committee: کابینہ نے دو لاکھ بنیادی زراعت، ڈیری، فشریز کمیٹیاں بنانے کی منظوری دی

author img

By

Published : Feb 15, 2023, 9:33 PM IST

بیان میں کہا گیا کہ حکومت کا اگلے پانچ سالوں میں دو لاکھ کثیر مقصدی پی اے سی ایس، ڈیری، مچھلی کوآپریٹیو قائم کرنے کا ابتدائی ہدف ہے۔

کابینہ نے دو لاکھ بنیادی زراعت
کابینہ نے دو لاکھ بنیادی زراعت

نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے بدھ کو ملک میں کوآپریٹو تحریک کو مضبوط بنانے اور اسے گاؤں اور پنچایت کی سطح تک لے جانے کے لیے ایک جامع منصوبہ اور پروگرام کو منظوری دی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کی میٹنگ کے فیصلے کے تحت پانچ سالوں میں پورے ملک میں دو لاکھ پرائمری ایگریکلچرل کوآپریٹیو سوسائٹیز (پی اے سی ایس)/ڈیری/فشریز کوآپریٹو سوسائٹیاں قائم کی جائیں گی۔ اس منصوبے کے نفاذ کے لیے ایکشن پلان نابارڈ، نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ (این ڈی ڈی بی) اور نیشنل فشریز ڈیولپمنٹ بورڈ (این ایف ڈی بی) تیار کریں گے۔

کابینہ کی میٹنگ کے بعد جاری کردہ ایک ریلیز کے تحت ہر ایک چھوڑی ہوئی پنچایت میں دودھ ڈیری کوآپریٹو سوسائٹیوں میں آپریشنل پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز (پی اے سی ایس) اور ہر ساحلی پنچایت/گاؤں کے ساتھ ساتھ بڑے آبی ذخائر والے ہر پنچایت/گاؤں میں ماہی پروری کوآپریٹو سوسائٹیوں کے قیام کے ساتھ ساتھ ایسی سوسائٹیوں کو مزید مضبوط کرنے کا منصوبہ ہے جو اس وقت دیہات میں مضبوط ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ حکومت کا اگلے پانچ سالوں میں دو لاکھ کثیر مقصدی پی اے سی ایس/ڈیری/مچھلی کوآپریٹیو قائم کرنے کا ابتدائی ہدف ہے۔

کابینہ کے فیصلوں کے مطابق اس اسکیم کو این اے بی اے آر ڈی، نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ (این ڈی ڈی بی) اور نیشنل فشریز ڈویلپمنٹ بورڈ (این ایف ڈی بی) کے تعاون سے ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کی وزارت کی مختلف اسکیموں کے آپس میں ملاپ اور ہم آہنگی کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔ یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.