مرکزی کابینہ نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مائنرس ہیلتھ ( این آئی ایم ایچ ) کو تحلیل کرنے اور اسے آئی سی ایم آر – نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوکوپیشنل ہیلتھ ( این آئی او ایچ)، احمد آباد ، وزارت صحت و کنبہ بہبود کے ساتھ ضم کرنے کو اپنی منظوری دی ۔
یہ منظوری یعنی انضمام کا عمل اثاثوں اور واجبات سمیت دی گئی ہے اور این آئی ایم ایچ کے تمام تر ملاز مین کو اُن کے اُسی عہدے کے مماثل عہدے پر این آئی او ایچ میں ضم کر لیا جائے گا ۔
اُن کی شرح تنخواہ بھی وہی رہے گی اور اُن کی تنخواہ کو تحفظ حاصل ہو گا ۔ این آئی ایم ایچ ، آئی سی ایم آر ، این آئی او ایچ ، ایم او ایم اور صحت تحقیق کا محکمہ (ڈی ایچ آر ) ، وزارتِ صحت و کنبہ بہبود اس سلسلے میں یعنی تحلیل سے متعلق کارروائی اور انضمام کے عمل کے لیے ضروری کارروائی کریں گے ۔